قرعہ اندازی کے ذریعے 3خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیے گئے

20فروری بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Ravalمیں 15ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے سینکڑوں عشاق رسول نے شرکت کی ،پروگرام میں منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں اور ریڈیو پاکستان و PTVکے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علامہ عبد الرشید شریفی نے سیرت رسول ﷺ بیان کی ۔نقابت کے فرائض نوید احمد اندلسی اور حافظ محمد عابدنقشبندی نے سر انجام دیئے ۔ پروگرام میں سٹیج کو دیدہ زیب بینر ،برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ۔محفل کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مسعود خان راجہ تھے جبکہ دیگر اہم مہمانوں میں ویلفیئر قونصلر سید شکیل شاہ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندہ جاوید اقبال گل اور حافظ محمد معروف شامل تھے۔ اس موقع پاکستانی کیمونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں خالد شہباز چوہان، جاوید مغل، شفقت علی رضاء، ایاز عباسی، حافظ عبد الرزاق صادق، شاہین ملک اور شاہد لطیف قادری شامل ہیں ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی ، سلسلہ نعت خوانی میں شیخ جمیل احمد، محمد جلیل، ارشاد حسین، محمد شفیق نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں اور پاکستانی ٹیلیویژن و ریڈیو کے معروف نعت خوان و قوال محمد قدیر احمد خان نے دف کے ساتھ ولادت رسالت مآب ﷺ کی خوشی میں ترانۂ محبت پیش کیا اور قبیلہ بنو نجار کی طرف سے آقاء ﷺ کی مدینہ آمد پر کیے گئے استقبال کی یادیں تازہ کرا دیں ، اس دوران شرکائے محفل نے اسم محمد ﷺ کی جھنڈیاں لہرا کراور فلک شگاف نعروں کے ساتھ نعت خوانان کی حوصلہ افزائی کی ۔

مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان برائے بارسلونا، سپین مسعود خان راجہ نے اپنی گفتگو میں تمام امت مسلمہ اور حاضرین محفل کو آقاء ﷺ کی ولادت کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقاء ﷺ پوری کائنات کے نبی ہیں اور ہمیں آپ ﷺ کے امتی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، انہوں نے حاضرین سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اس قبولیت کی گھڑی میں اپنے وطن کے لیے خصوصی دعا کریں ۔

امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے میلاد النبی ﷺ کی محافل کے انعقاد کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر سجدہ شکر بجا لانا چاہیے اور آقاء دوجہاں ﷺ کی ولادت ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے اس پر جتنا بھی جشن، خوشی اور محافل سجائیں اور آپ کی ولادت کا تذکرہ کریں یہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کو لوگوں کے دلوں میں ڈالنے کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں اور تحریک منہاج القرآن کے قیام کا بھی یہی مقصد ہے انہوں نے تمام شرکاء اور بالخصوص نوجوانوں کو اس عظیم مشن کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔

خطاب کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علموں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 3خوش قسمتوں کو ٹکٹ دی گئی جن کے نام اور ٹکٹ نمبرز بالترتیب یہ ہیں عبد الرزاق(304) ، انور محمود (227) ، خیر دین ملنگ (138)۔ ایک ٹکٹ منہاج القرآن سپین،دوسرا ٹکٹ لائب ٹریول ایجنسی اورتیسرا ٹکٹ Espakریسٹورنٹ بادالونا کی طرف سے دیا گیا ۔ آخر میں قاری عبد الرحمان، مرزا محمد اصغر بیگ اور حافظ محمد عاطف نے تمام حاضرین کے ساتھ مل کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ علامہ عبد الرشید شریفی نے خصوصی دعا کروائی ۔4گھنٹے جاری رہنے والی اس عظیم الشان محفل کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی نظامت اجتماعات کی طرف سے لنگر میلاد تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo