19جون بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی نے کی جبکہ خطاب منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے کیا، محفل میں منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب ، علامہ عبد الرشید شریفی اور مرزا نواز جرال نے خصوصی شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں حافظ محمد عاطف احتشام اور غلام الحی الدین (گُڈو پاشا) نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ، نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔

ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے اپنے خطاب میں معراج النبی ﷺ اور میلاد النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا ، انہوں نے قرآن مجید کی آیات مقدسات اور احادیث نبوی کی روشنی میں واقعہ معراج النبی کے تمام مراحل اور حضور ﷺ کی شان بشریت اور شان نورانیت بیان کی ، انہوں نے احوال صحابہ و اولیاء کرام کی روشنی میں حضور ﷺ کی شان بھی بیان کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارگاہ مصطفی ﷺ کے متعلق صرف عقل سے نہیں بلکہ عقل و عشق سے کام لیا جانا چاہیے، کیونکہ ان کی شان کو عقل سے جاننا ابو جہل کا کام تھا جبکہ صدیق اکبرؓ اور عمر فاروق اس بارگاہ کو عشق و عقل سے دیکھتے تھے ۔

اپنی گفتگو کے آخری حصے میں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے بتایا کہ جس عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کے لیے گزشتہ سالوں سے اہل بارسلونا تعاون کر رہے ہیں اس کا تعمیراتی کام اب مکمل ہو چکا ہے اور تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے جس کے فوراً بعد ادھر 500یتیم بچوں کی کفالت شروع ہو جائے گی، انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لینے کا طریقہ کار کی تفصیلات بھی بتائیں ، اس موقع پر TVسکرین پر آغوش منصوبہ کی تصاویر اور اس میں زیرِ کفالت بچوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں ۔ نماز مغرب کے بعد ختم پاک پڑھا گیا اور اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo  Pulsa para ver la imagen a tamaño completo