14فروری بروز پیر( 11اور 12ربیع الاول کی درمیانی رات ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب میلاد مصطفی ﷺ کے موقع پر خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیاجس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت سمیت دیگر قریبی علاقوں سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی ﷺنے شرکت کی۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے وقت ہوا اور اختتام نماز فجر پر ہوا۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی اور نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیے ۔ اس پر مسرت موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کورنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوب سجایا گیا اور خوبصورت انداز میں سٹیج کی سجاوٹ کی گئی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیاجس کے بعد منہاج نعت کونسل اور دیگرثناء خوانان نے بارگاہ رسالت ﷺمیں ہدیہ عقیدت پیش کیا ان خوش قسمتوں میں تنزیر الرحمان، محمد شفیق، محمد مہتاب، حافظ محمد عاطف، سجاد گولڑوی، محمد عثما ن قادری، محسن صدیق، حافظ محمد جبران، ابرار حسین، محمد ارشد اور وقار حسین شامل ہیں ۔

سلسلہ نعت خوانی کے اختتام پر امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی کو خطاب کی دعوت دی گئی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ آپ ﷺکی ولادت با سعادت پرظلمت اور تاریکیاں ختم ہو گئیں ، گمراہی ختم ہوئی اور علم و نور آیا، انہوں نے آقاء ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ابو لہب نے جب حضور ﷺکی شان میں گستاخی کی تو اللہ کریم نے اس کی مذمت کے لئے اپنے پاک کلام کی پوری سورۃ نازل کردی اور اس طرح ابو لہب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دیا گیا لیکن احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ پیر والے دن ابو لہب کے عذاب میں کمی کی جاتی ہے کیونکہ اس نے حضور ﷺکی ولادت پر خوش ہو کر اپنی ایک لونڈی کو آزاد کیا تھا۔ لہٰذا ولادت کی خوشی منانے کی وجہ سے جب اللہ کریم نے ایک کافر کو محروم نہیں کیا تو ہم تو آقا ﷺکے امتی ہیں، اس موقع پر جتنی خوشی منائی جائے کم ہے کیونکہ یہ عمل اللہ کریم کو بہت ہی پیارا لگتا ہے۔

اس پر مسرت و بابرکت محفل میں شرکاء کے لئے مٹھائی کا انتظام کیا گیا ، نصف شب کو نماز تسبیح ادا کی گئی جس کے بعد عالم اسلام و ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ محفل کے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا ۔

صبح صادق کے وقت تمام شرکائے محفل نے کھڑے ہو کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا ، مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے والی یہ عظیم الشان محفل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo