منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام 3دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلے میں خصوصی محفل منعقد کی گئی جس میں اہل علاقہ اور بالخصوص نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری نے خطاب کیا ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ جبران اعظم کیانی نے حاصل کی ، محمد طارق فاروق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جبکہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ امام حسین رضی اللہ عنہ میں ہدیہ منقبت پیش کیا اورشرکائے محفل سے داد وصول کی ۔ محفل میں نقابت کے فرائض نائب امام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا حافظ محمد معروف نقشبندی نے سرانجام دیے ۔

محفل کی مہمان خصوصی ،منہاج القرآن لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری (منہاجین) کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے اپنی گفتگو میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور مقام اہل بیتؓ پر کلام باری تعالیٰ اور احادیث نبوی کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے حضرت محمد ﷺ سے محبت کی اور جس نے حسین رضی اللہ عنہ سے بغض رکھا اس نے سرکارِ دوعالم ﷺ سے بغض رکھا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ حق کا علمدار ہیں اور یزید نا حق ہے، اپنی گفتگو کے اختتامی حصہ میں انہوں نے شرکاء محفل کو حسینی کردار اپنانے کی تلقین کی ۔

>حضور سرور دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے دین اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ اداء کیا ۔محفل کے آخر میں شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo