13نومبر 2011بروز اتوارمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف احتشام نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں جانثارانِ مصطفی ﷺ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ان خوش بختوں میں محمد سدا،عبد الباسط، محمد عابد، حافظ محمد عاطف، قاری عبد الرزاق اور محسن صدیق شامل ہیں ۔ اس موقع پر امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبد الرزاق نقشبندی نے آقائے دوجہاں ﷺ کی ثناء خوانی کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کام حضور ﷺ کے صحابہ کے دور سے جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا ۔

امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنے خطاب حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزات اور غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کی کرامات بیان کیں ، انہوں نے غوث اعظم کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح احوال کا درس بھی دیا اور حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اولیاء کرام کی کرامات کو سننے اور بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اپنی روز مرہ کے معاملات میں لاگو کریں ۔

محفل کے آخری حصہ میں حاضرین نے دست بستہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور نمازِ مغرب کے بعد شرکاء میں گیارہویں شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo