12فروری 2012 بروز اتوار ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (لوگرونیو ) کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) تھے ۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعاد ت حافظ سہیل شہزاد نے حاصل کی ، اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی میں مداح خوانان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو (سپین) کے امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے سیرت مصطفی ﷺ اور میلاد کے دن کی اہمیت بیان کی ۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم ہوا ۔