مختلف ممالک کی عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں ثابت کیا ہے کہ آزادی اظہار کا حق لامحدود نہیں ہے، محمد اقبال چوہدری

منہاج القرآن القرآن انٹرنیشنل سپین نے ہسپانوی میگزین "ایل خو اے بیس" کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عدالتی کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق سپین کے میگزین کی طرف سے گستاخانہ خاکوں (کارٹون) کی اشاعت سے سپین میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو کہ سپینش فوجداری قانون (پینل کوڈ)کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں مذکورہ میگزین کی انتظامیہ کو مسلمان کیمونٹی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا نوٹس بھیجا جائے گا اور ان کی طرف سے مثبت جواب نہ آنے کی صورت میں ماہر وکلاء کے ذریعے عدالتی کاروائی کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں مشاورت کے لیے گزشتہ روز منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کی پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس میں سپین کے میگزین کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی گئی، اس موقع پر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے مذکورہ میگزین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے فیصلہ کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق دنیا بھر میں جب لاکھوں مسلمان امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو ایسے میں ہسپانوی میگزین کی طرف سے ایسے خاکوں کی اشاعت ایک اشتعال انگیز حرکت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی عدالتیں اپنے فیصلوں کے ذریعے یہ ثابت کر چکی ہیں کہ آزادی اظہار کا حق لامحدود نہیں ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی انسان کی عزت یا مذہبی جذبات کی پامالی کی اجازت دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں ہے ، اس لیے MQIسپین نے امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم اور مختلف یورپی ممالک کے رسائل و جرائد میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی و عدالتی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت "عظمت مصطفی ﷺریلی "کے عنوان سے پاکستان بھر میں انتہائی پُر امن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گستاخانہ فلم کے خلاف حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں رجوع کرنے کی صورت میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طورپر مقدمہ لڑنے پیشکش بھی کی ہے ۔ اسی طرح تحریک منہاج القرآن نے 1اکتوبر 2012کو مرکزی سیکریٹریٹ پر عظمت مصطفی ﷺ قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جس میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، مزدور، طلبہ اور تاجر تنظیموں کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo19اگست 2012کو عید الفطرکے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نماز عید اداء کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا ۔

نمازیوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر 3جماعتوں کا اہتمام گیا گیا ، پہلی جماعت علامہ عبد الرشید شریفی، دوسری جماعت حافظ مسعود اختر اور تیسری نمازحافظ عبدالرحمان کی امامت میں اداء کی گئی ۔ نماز عید اداء کرنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ دیگر مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کا رخ کیا ۔ اس موقع پر علامہ عبد الرشید شریفی نے عید الفطر اور رمضان المبارک کے فضائل بھی بیان کیے ، انہوں نے دین اسلام کی سربلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی ،جبکہ صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی نے اہل اوسپتالیت کو عید کی مبارک باد دی ۔

نماز عید کے دوران مسجد کے اندر اور باہر گلی میں نظم و نسق کی پابندی کے لیے منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ اوسپتالیت کے اراکین پر مبنی سیکورٹی ٹیم نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے ۔

DSCN0908.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0877.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0846.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0942.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoبارسلونا، سپین میں 19اگست 2012کو بارسلونا کو عید الفطر کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال Ravalمیں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افرا نے عید کی نماز اداء کی ، نمازیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3جماعتیں کروائی گئیں ۔ اجتماع میں سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء Jose Maria Salaنے بطور مہمان شرکت کی ۔منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے سیکورٹی اور انتظامات کی ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔حسن کارکردگی اور خصوصی تعاون کرنے پر مختلف شخصیات کو اعزاز ی اسناد سے نوازا گیا ۔

نماز عید کی پہلی جماعت 8بجے حافظ محمد عابد، دوسری جماعت 8:45بجے حافظ محمد عمران اور تیسری جماعت 9:30بجے علامہ خان محمد چشتی کی اقتداء میں اداء کی گئی ۔ علمائے کرام نے نماز کی ادائیگی سے قبل حاضرین کو قرآن و حدیث کی روشنی میں رمضان المبارک، لیلۃ القدر، لیلۃ الجائزہ اور عید کے فضائل و احکامات کے بارے میں بھی بتایا ۔

اس پر مسرت موقع پر سوشلسٹ پارٹی کے رہنماء Jose Maria Salaنے بطور مہمان شرکت کی اورمسلمانانِ بارسلونا کو عید الفطر کی مبارک باد دی ، اُن کے ہمراہ سوشلسٹ پارٹی کی امیگریشن کمیٹی کے سیکریٹری حافظ عبد الرزاق صادق ،سوشلسٹ پارٹی کے Eernesto Carrionاور کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی بھی موجود تھے ۔ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اتوار (چھٹی) کے دن کے باوجود صبح 8بجے مسلمانوں کے تہوار میں آمد پر اُن کا شکریہ اداء کیا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے نوید احمد اندلسی نے اُن کو گلدستہ پیش کیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

سال 2012میں مالی معاملات میں منہاج القرآن بارسلونا سے خصوصی تعاون کرنے پر غلام قمر الدین، محمد انیس، عادل اختر اور محمد ناصر کو اعزاز ی اسناد پیش کی گئیں ، اسی طرح ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعتکفین کی خدمت کرنے پر عادل تندوری ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر الحاج قاری عبد الرحمان کو اور ماہ رمضان میں منہاج القرآن بارسلونا کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر چوہدری طارق مہدی گجر کو بھی اعزازی سند پیش کی گئی ۔

اسپورٹس ہال کے اندر انتظامی معاملات اور اسپورٹس ہال سے باہر سیکورٹی کی ذمہ داریاں منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں صدر یوتھ لیگ بلال یوسف کی قیادت میں احسن طریقے سے سر انجام دیں ، اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے 2سیکورٹی گارڈ بھی کنٹریکٹ کیے گئے تھے ، ہال کے داخلی دروازے پر انتظامیہ کی طرف سے تمام نمازیوں کو جوتے رکھنے کے لیے شاپر دیے گئے تاکہ نماز کی ادائیگی کے بعد ان کو اپنے جوتے تلاش کرنے میں مشکل پیش نہ آئے اور اس طرح اگلی نماز کے لیے ہال جلد از جلد خالی ہو سکے ۔ اس دوران خرم شبیر قادری منہاج ٹی وی ٹیم کے ہمراہ اجتماع کی ویڈیو کوریج کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف لوگوں کی آراء اور تبصرہ جات بھی لیتے رہے ۔ اس دوران نوید احمد اندلسی اور محمد اقبال چوہدری مائیک پر ہال کے اندر اور باہر نظم و ضبط قائم رکھنے کی درخواست بھی کرتے رہے ۔

DSC04159.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC04156.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC04204.JPGDSC04168.JPG

IMG_6308.JPG

DSC04206.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6297.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6324.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6354.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoسپین میں عید الفطر 19اگست 2012کو منائی گئی اور مختلف شہروں میں مسلمانوں نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لیے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے ، اس مرتبہ سپین میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بادالونا میں منعقد ہوا جس میں 3500سے زیادہ افراد نے نماز عید اداء کی ، ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستانی ویلفیئر کونصلرمحمد اسلم غور ی تھے اور مرکزی تنظیم کی نمائندگی محمد اقبال چوہدری اور ظل حسن قادری نے کی ۔

نماز عید سے قبل محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) نے بادالونا میں نماز جمعہ، نماز تراویح اور نماز عید کے لیے وسیع جگہ کے حصول کے سلسلے میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور ان کے حل کے لیے منہاج القرآن بادالونا کے کوششوں کی تفصیلات سے تمام نمازیوں کو آگاہ کیا۔ محمد اسلم غوری نے اپنی گفتگو میں مسلمانانِ بادالونا کو عید کی مبارک باد پیش کی ، انہیں اتفاق و اتحاد اور نظم سے رہتے ہوئے اچھے شہری بننے کی تلقین کی اور منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کو اتنے عظیم اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ امام منہاج اسلامک سنٹر بادالونا حافظ محمد معروف اور سکریٹری جنرل عدنان رضاء حسین نے منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے ویلفیئر کونصلرمحمد اسلم غوری کو پھول پیش کیے ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد حافظ محمد معروف نے حاضرین کے مسائل اور مشکلات کے حل ، پاکستان کی سلامتی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ محمد اقبال چوہدری اور ظل حسن قادری نے اہل بادالونا کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے عید مبارک باد پیش کی ۔

اجتماع کے انتظامات منہاج القرآن بادالونا اور منہاج یوتھ لیگ بادالونا نے سر انجام دیے اور کوریج مقامی و پاکستانی میڈیا اور محمد رضوان کاظمی ( ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن بادالونا )نے کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری نے مرزا نواز جرال (صدر منہاج القرآن بادالونا)، آفتاب حسین ابرار (سنیئر نائب صدر )، عدنان رضاء حسین (سیکریٹری جنرل) اور ان کی پوری ٹیم کو اجتماع کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر مبارک باد پیش کی ۔

_DSC5142.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

_DSC5151.JPG

_DSC5153.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

_DSC5160.JPG

_DSC5165.JPG

_DSC5176.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

_DSC5210.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

_DSC5200.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo10اگست2012بروز جمعہ منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسپتالیت کی پاکستانی اور عربی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ نے منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران کو خصوصی طور پر مدعو کیا ۔ بارسلونا سے محمد نواز کیانی، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی اور محمد نواز قادری نے شرکت کی جب کہ بادالونا سے مرزا نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (نائب صدر)، ارسلان اعظم کیانی (ناظم مالیات)، قدیر احمد اعوان اور محمد شفیق نے شرکت کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد اندلسی( سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور حاجی زاہد اختر (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کے اب تک ہونے والے معاملات سے سب کو آگاہ کیا اور مسجد و اسلامی مرکز میں مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے معلومات دیں۔حاجی زاہد اختر نے اسلامک سنٹر کی تعمیر کے سلسلے میں اہل اوسپتالیت کے تعاون پر ان کاخصوصی شکریہ اداء کیا ۔

وقت افطار پر علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) نے خصوصی دعا کی اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران نے اوسپتالیت کی ٹیم کے افراد اور معتکفین سے ملاقات بھی کی ۔

IMG_5927.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5916.JPG

IMG_5915.JPG

IMG_5930.JPG

IMG_5932.JPG

IMG_5934.JPG

IMG_5936.JPG

More Articles ...