Pulsa para ver la imagen a tamaño completo20جولائی 2012کو بادالونا میں ہزاروں مسلمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بادالونا) کے زیر اہتمام Sant Rocمیں واقع سکینڈری سکول B9کے گراؤنڈ میں نماز جمعہ اداء کی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے منہاج القرآن بادالونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جگہ کے حصول میں پیش آنے والی تمام مشکلات سے عوام کو آگاہ کیا ۔۔اس موقع پر مختلف سپانش ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

P1100030.JPGنماز جمعہ کے بعد ہسپانوی و کاتالان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) نے بتایا کہ بلدیہ بادالونا کی طرف سے رمضان المبارک میں نماز جمعہ اور نماز تراویح اداء کرنے کے لیے یہ جگہ 30یورو فی گھنٹہ کے کرایہ پر فراہم کی گئی ہے اور اس کے لیے منہاج القرآن سپین کی طر ف سے 6000یورو بطور گارنٹی جمع کروائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں کیمونٹی کی ضرورت اور مقامی انتظامیہ سے تنازع سے بچنے کے لیے یہ جگہ قبول کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منہاج القرآن کی طرف سے رمضان المبارک کے بعد بھی وسیع جگہ حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گے ۔

واضح رہے کہ بادالونا کے مسلمان گزشتہ 3سال سے Plaza Camaron de la Islaمیں نماز جمعہ اداء کرتے تھے لیکن ایک سال قبل پاپولر پارٹی (دائیں بازو کی جماعت )کے اقتدار میں آنے کے بعد بلدیہ بادالونا نے کھلے گراؤنڈ میں نماز جمعہ پڑھنے پر اعتراض کرنا شروع کر دیا تھا اورکئی دفعہ تنبیہ کرنے کے بعد 16 جولائی 2012کو مذکورہ پلاثہ (گراؤنڈ) میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی لگا دی تھی ۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن بادالونا اور بادالونا میں پاکستانی کیمونٹی کی دیگر تنظیمات نے بلدیہ بادالونا سے طویل مذاکرات کے بعد B9نامی سکول کے گراؤنڈ میں رمضان المبارک 2012میں نماز جمعہ، نمازِ تروایح اور عید الفطر کی پڑھنے کی عارضی اجازت حاصل کر لی ہے ، یہ گراؤنڈ کرایہ پر حاصل کیا گیا ہے ۔ چند ماہ قبل مسجد بنانے کے لیے بادالونا میں 1500مربع میٹر جگہ کا انتخاب کیا گیا لیکن اس جگہ کی خریداری کے لیے مقامی پاکستانی تنظیمات کا منہاج القرآن سے اتفاق نہ ہو سکا جس کے باعث وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا ۔

P1100051.JPG

P1100053.JPG

P1100043.JPG

P1100034.JPG

 P1100030.JPG