بارسلونا اور سپین بھر کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام28فروری بروز اتوار شام 4:30پر Museu Maritimکے ہال میں منعقد ہو گی۔ پروگرام کا کامیاب بنانے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تمام ذیلی تنظیمات نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، بارسلونا سپین میں یہ 14ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس ہو گی ۔ خطاب کے لیے منہاج القرآن ناروے کے امیر علامہ صداقت علی قادری صاحب تشریف لائیں گے ۔



پروگرام کے مطابق تلاوت قرآن کریم کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ پر مشتمل منہاج نعت کونسل کے اراکین PTVاور ریڈیو پاکستان کے معروف نعت خوان قدیر احمد خان کے ساتھ مل کر دف کے ساتھ آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔



محفل میں پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ مقامی ہسپانوی مسلم شخصیات اور مختلف کاروباری، مذھبی، سماجی و سیاسی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔ مہمان خصوصی پاکستانی قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید ہونگے ان کے علاوہ ویلفیئر قونصلر محترم سید شکیل شاہ، صدر پاکستان فیڈریشن راجہ شعیب ستی اور دیگر بھی شرکت کریں گے ۔



دوران پروگرام قرعہ اندازی کے ذریعے 2افراد کو عمرہ ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے ، تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت عام ہے اختتام پر لنگر میلاد (ضیافت میلاد) کا خصوصی انتظام ہو گا ۔ تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ باوضوتشریف لائیں، وہ افراد جو بارسلونا سے باہر سے آئیں وہ MuseuMaritimپہنچنے کے لیے Metroلائن نمبر 3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ، نقشہ پر مزید تفصیلات موجود ہیں ۔

منہاج ویمن لیگ سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام 20 فروری بروز اتوار کو دن 2 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خواتین کے لیے سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی جائے گی ۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ سپین (بارسلونا) نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے تعاون سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کو میلاد النبی ﷺ کے اشتہارات ، برقی قمقموں، پھولوں اور مقدس مقامات کی تصاویر سے مزین و آراستہ کیا ہے ۔

خواتین کے زیر اہتمام سجائی جانے والی یہ بارسلونا کی سب سے بڑی محفل ہو گی ۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے جبکہ منہاج ویمن لیگ سپین کے ذیلی شعبہ منہاج نعت کونسل کی طرف سے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے جائیں گے ۔

منہاج ویمن لیگ سپین (بارسلونا) کی طرف سے بارسلونا اور اس کے گرد و نواح میں رہائش پذیر تمام پاکستانی فیملیز کو اس سالانہ پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے ۔

محبتوں کے پیامبر اور عالم سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 59ویں سالگرہ کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے 19 فروری بروز جمعۃ المبارک شام 6:30 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران ، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ اور بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔ تقریب میں خواتین کے شرکت کا باپردہ انتظام کیا گیا ہے ۔

تقریب میں قائدین منہاج القرآن بارسلونا اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیمات سے تعلق رکھنے والے افراد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر اظہار خیال کریں گے ، ان میں منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی، بلال یوسف، ڈائریکٹر ہم وطن جاوید مغل اور دیگر شامل ہونگے ۔ اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ و طالبات ترانے بھی پیش کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر 59 پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا ۔

گزشتہ اتوار کو ہونے والے منہاج القرآن بارسلونا اورپیر کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے اجلاس میں اس پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے ماہ ربیع الاول کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارک باد دی گئی ہے ، گزشتہ روز (14 فروری) کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن بارسلونا کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ،صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور دیگر عہدیداران نے اپنے پیغامات میں پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کی آمد پر مبارک باد پیش کی ۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام مسلمان اس مہینے میں حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں ہر گھر میں محافل کا انعقاد کریں اور مختلف تنظیمات و مساجد میں سجائی جانے والی محافل میں شرکت کر کے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کریں ، انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں آقاء ﷺ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی طور پر درود و سلام کے حلقہ جات کا انعقاد بھی کیا جائے اور انفرادی طور پر بھی مکین گنبد حضریٰ ﷺ پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھا جائے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد ان شاء اللہ 28 فروری بروز اتوار کو کیا جائے گا،جس میں منہاج اسلامک سنٹر ناروے کے ڈائریکٹر علامہ صداقت علی قادری خطاب کریں گے ۔ جگہ اور ٹائم کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی ۔

30 جنوری بروز ہفتہ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین 3 روزہ دعوتی دورہ پر بارسلونا سپین پہنچے تومنہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر حاجی مظہر حسین، نوید احمد اندلسی، حافظ محمد عابد، حافظ عبد الرزاق اور محمد عثمان موجود تھے ۔

علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین اپنے اس دورہ میں آغوش پراجیکٹ کے حوالے سے بارسلونا، سپین کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور آئندہ کی منصوبہ بندی سے آگا ہ کریں گے، اس کے علاوہ وہ کل 31 جنوری بروز اتوار کو شام 4:15 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفلِ گیارہویں شریف میں خطاب بھی کریں گے ۔

More Articles ...