منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف 15 فروری بروز اتوار کو بعد نمازِ عصر انعقاد پذیر ہو گی ، تلاوتِ قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی ماہ صفر المظفر میں ہونے والی اس محفل کے حوالے سے خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام اہلِ بارسلونا کو اس محفل میں شرکت کی دعوت ِعام دی گئی ہے ۔