منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے دونوں مراکز (جامع مسجد منہاج القرآن اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) میں زیرِ تعلیم طلباءو طالبات کے والدین کا اجلاس 30 اگست بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر میں ہو گا، جس میں اساتذہ کرام، قائدین منہاج القرآن بارسلونا اورد ونوں مراکز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین شرکت کریں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مطابق اس اجلاس کا مقصدوالدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنا اور آئندہ سال کے لیے تعلیمی لائحہ عمل تیار کرنا ہے جس میں قرآن کریم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیات ، اردو زبان اور معاشرتی علوم کی تعلیم شامل ہے ۔

یاد رہے کہ اس وقت بارسلونا میں منہاج القرآن کے مراکز میں 150 سے زیادہ طلباءطالبات زیرِ تعلیم ہیں ۔ہفتہ میں 5 دن قرآن کریم کی ناظرہ و حفظ تعلیم دی جاتی ہے اور اتوار کو 2 گھنٹے اردو زبان کی کلاس ہوتی ہے جبکہ جمعہ کے دن چھٹی ہوتی ہی۔

اس وقت جامع مسجد منہاج القرآن میںحافظ عبد الرزاق نقشبندی جبکہ نئے مرکز منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں 3 اساتذہ کرام علامہ عبد الرشید شریفی، علامہ محمد عابد نقشبندی اور حافظ محمد اسد کی زیرِ نگرانی بچے قرآن کریم پڑھتے ہیں،اس کے علاوہ اتوار کے دن اردو زبان کی کلاس علامہ عبد الرشید شریفی، حاجی طاہر پرویز اور نوید احمد اندلسی کراتے ہیں ۔

والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر ین مستقبل کے لیے اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اگر کسی وجہ سے خود اس اجلاس میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں تو اپنے نمائندے کے طور پر کسی کو لازمی بھیجیں۔