منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 13ویں سالانہ شہادت کانفرنس بعنوان فلسفہ شہادت امام حسین(رضی اللہ عنہ) 11 جنوری بروز اتوار کو دن4 بجے (بعد از نمازِ عصر) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں انعقاد پذیر ہو گی ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام گزشتہ 13 سال سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں شہدائے کربلا کی یاد میں یہ محفل منعقد کی جاتی ہے ، اس سال اس محفل میں امیرِ تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی خطاب کریں گے ، منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام مسلمانوں کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے ، محفل کے آخر میں شرکاءکے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔

اشتہار ۔