گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی نمازِ عید الاضحٰی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام بارسلونا سینٹر میں ہی ہو گا تاہم اس سال نمازیوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث جگہ کی تبدیلی کی گئی ہے ، اس مرتبہ اسپورٹس ہالEl Raval کی بجائے نمازِ عید Museu Marítim کے وسیع و عریض ہال میں ادا کی جائے گی ۔ پہلی جماعت 9 بجے جبکہ دوسری جماعت 9:45 پر ادا کی جائے گی ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے نظامتِ نشرو اشاعت کو بتایا کہ گزشتہ عید کے موقع پر اسپورٹس ہال کی انتظامیہ سے منہاج القرآن بارسلونا کے مذاکرات ناکام ہونے پر اس مرتبہ نئی جگہ کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ نماز کے لئے آنے والے افراد جو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑی، انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس ہال کی نئی انتظامیہ کا مطالبہ تھا کہ ایک نماز میں صرف 300 لوگ نماز ادا کریں جو ہمارے لیے نا قابلِ قبول تھا کیونکہ اس سے پہلے اسی اسپورٹس ہال میں 1700 افراد نماز ادا کرتے آئے ہیں ، منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے بہت ساری جگہوں کو دیکھنے کے بعد بالآخر مجسمہ کولمبس اور میٹرو Drassanes کے قریب واقع Museu Marítim کا انتخاب کیا گیا ہے ، جو کہ بارسلونا سینٹر میں ہے اور وہاں موسم خراب ہونے کی صورت میں بھی کوئی خطرہ نہیں ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اس نئے ہال ایک وقت میں 2000 سے زیادہ افراد نماز ادا کر سکیں گے ۔

بارسلونا سینٹر سے باہر سے آنے والے نمازی Museu Marítim پہنچنے کے لئے میٹرو L-3.کا استعمال کرتے ہوئے Drassanes کے اسٹاپ پر اتریں ،جہاں 25منزلہ عمارت کے بالکل دائیں جانب Museu Marítim واقع ہے ، تمام احباب سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ نمازکے لئے آتے وقت با وضو تشریف لائیں اور وہاں موجود انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے بہترین نظم و نسق کا مظاہرہ کریں، ہال میں داخل ہونے کے لئے Av Drassanes اور نکلتے وقت Portal de Santa Madrona کا دروازہ استعمال کیا جائے گا ، نمازیوں کی تعداد 2 جماعتوں میں پوری نہ ہونے کی صورت میں تیسری نماز کا انتظام بھی ہو گا ، اس بارے تفصیلات جاننے کے لئے منہاج القرآن بارسلونا کے ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے (933 177 123 - 93 443 32 95 ) ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے نماز عید کی ادائیگی کے لئے بارسلونا میں نئی جگہ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں 2500 سے زیادہ افراد ایک ہی وقت میں نماز ادا کر سکیں گے



‌‌