یورپی یونین کے دوسرے ممالک کی طرح سپین میں بھی ہفتہ 25 اور اتوار 26 اکتوبر کی درمیانی رات گھڑی کی سوئیوں کو ایک گھنٹہ پیچھےکردیا گیا ہے جس سے موسمِ سرما کے اوقات کا آغاز ہو گیا ہے اس تبدیلی کی وجہ سے بارسلونا میں منہاج القرآن کی مساجد میں نمازِ جمعہ کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کیا جا رہی ہے ۔

آئندہ جمعۃ المبارک سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کی جماعت اب 1:45 پر ہوا کرے گی ، جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں نماز جمعہ کی پہلی جماعت 1:30 بجے ادا کی جائے گی اور دوسری جماعت 2:00 بجے ادا کی جائے گی ۔
اسی طرح منہاج القرآ ن کے زیرِ انتظام بادالونا میں ہونے والی نمازِ جمعہ کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جہاں آئندہ نماز جمعہ 2 بجے کرائی جائے گی ۔