منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے غلام دستگیر بٹ کو کوارڈینیٹر طرطوسہ مقرر کر دیا
26فروری بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے 15رکنی وفد نے دعوتی دورہ کے دوران طرطوسہ کی معروف سماجی شخصیت غلام دستگیر بٹ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا کوارڈینیٹر برائے طرطوسہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیااس کا اعلان منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری 26فروری کو الفتح مسجد طرطوسہ میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ میں کیا ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ چند ماہ تک طرطوسہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم کے قیام کا اعلان بھی کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد طرطوسہ کی پاکستانی کیمونٹی کو ایک ایسے مرکز کی فراہمی ہو گا جو دینی امور کے ساتھ ساتھ ان کے روز مرہ کے معاملات و مسائل کے حل اور ان کی نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہو ۔اس موقع پر طرطوسہ کی سماجی و سیاسی شخصیات نے غلام دستگیر بٹ کو مبارک باد دی اور ان کے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
26فروری بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد نے طرطوسہ کا دعوتی دورہ کیا جس کے دوران طرطوسہ میں منعقد ہونے والی ایک محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی اور اہلیان طرطوسہ کو تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیا ۔ وفد میں محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشیدشریفی، حاجی زاہد اختر، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، حاجی ارشد محمود، محمد نواز قادری،احسن جاوید خان، خرم شبیر قادری، محمد عتیق قادری، محمد ذیشان قادری ، حافظ محمد جبران اور شاہین ملک شامل تھے ۔ طرطوسہ پہنچنے پر مسجد کمیٹی طرطوسہ کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ اور ان کے رفقاء کی طرف سے وفد کا استقبال کیا گیا ۔ محفل کے بعد غلام دستگیر بٹ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا گیا اور 27فروری بروز اتوار کو معززین طرطوسہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی نے تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔




























5فروری بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس حاجی ارشد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عابد اور محمد عتیق قادری نے حاصل کی اس کے بعد تنظیمی و تربیتی ہدایات پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا گیا ۔ 






3 فروری بروز جمعرات بعد از نماز مغرب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہ ربیع الاول کے آغاز پر خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔








