تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 10جون بروز جمعرات رات 10بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن سپین (بارسلونا) کا رفقاء کنونشن منعقد ہوا جس میں بارسلونا اور گردو نواح میں رہنے والے وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ منہا ج القرآن لوگورونیو اور گاندیا (بالینسیا ) کے وفود نے بھی اس کنونشن میں خصوصی شرکت کی ۔ 

رفقاء و وابستگان کے اس تربیتی کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔پروگرام کے دوران نقابت کے فرائض امیر تحریک منہاج القرآن سپین(بارسلونا) علامہ عبد الرشید شریفی نے سرانجام دیے۔ 

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی قائدین کے دورہ یورپ کے مقاصد سے کارکنان کو آگاہ کیا اور اس دور میں تحریک منہاج القرآن کی اہمیت و انفرادیت کے موضوع پر گفتگو کی ۔ انہوں نے تمام وابستگان کو تلقین کی کہ وہ وابستگی سے آگے بڑھتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق بنیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کو اپنی زندگیوں کا معمول بنائیں ۔ انہوں نے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ وار روحانی محفل میں اجتماعی طور پر کم از کم 30منٹ خطاب لازمی سنا کریں ۔ 

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے قرآن مجید کی سورۃ نخل کو اپنے خطاب کا موضوع بنایا جس میں انہوں نے شہد کی مکھیوں کی مثال دیتے ہوئے کارکن کی ذمہ داریاں اور قیادت کے ساتھ وفاداری پر تفصیلی گفتگو کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے مقرب لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی سنگت و رفاقت اختیار کرتے ہیں روز قیامت بھی اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اپنے مقرب و محبوب بندوں کے ساتھ ہی اٹھائے گا ۔ انہوں نے تمام حاضرین کو دعوت دی کہ وہ تحریک منہاج القرآن کا مطالعہ کریں، اس کی رفاقت حاصل کریں اور دوسروں تک بھی اس پیغام کو پہنچائیں ۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منہاج القرآن سپین کے وابستگان میں MWFکی طرف سے ڈائریکٹر یورپ علامہ اقبال اعظم نے اعزاز ی اسناد تقسیم کیں ، منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے صدر کی تقرری کا اعلان کیا گیا اور صاحبزادہ صاحب کی خصوصی دعا کے بعد نماز عشاء پر محفل اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

مزید تصاویر کے لیے یہاں کلک کریں