Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo28نومبر بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران کے وفد نے بارسلونا کے ہمسایہ شہر Santa Coloma de Gramanetکا دعوتی دورہ کیا ، وفد کے اراکین میں نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات)، محمد اکرم اعوان ( سیکریٹری شعبہ ویلفیئر) اور محمد عثمان قادری(نائب ناظم نشرو اشاعت) شامل تھے ۔وفد کا استقبال سانتا کولوما میں رہائش پذیر MQIسپین کی مرکزی تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر حاجی طاہر پرویز نے کیا اس موقع پر ان کے صاحبزادے محمد حسن طاہر اور دوست ہارون اکبر بھی موجود تھے ۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سانتا کولوما میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام پہنچانا تھا ، ادارہ شماریات کے مطابق مذکورہ شہر میں قریباً 2000پاکستانی رہائش پذیر ہیں ۔

وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مرکزی تنظیم کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے خطابات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کی ڈاکومنٹریز پر مشتمل پیکج تحفے میں دیا ، اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن کے مختلف منصوبہ جات کی تفصیلات بتائیں جن میں گوشہ درود، تعلیمی نظام، منہاج یونیورسٹی، ویلفیئر ، یوتھ لیگ، ویمن لیگ ، عالمی میلاد کانفرنس ،شہر اعتکاف اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کی طرف سے جاری کیا جانے والے فتویٰ اور اس کی عالمی سطح کوریج شامل ہیں ،وفد کے اراکین نے میزبانوں کو مقامی سطح پر 15روزہ حلقہ درود اور محفل ذکر و نعت منعقد کرنے کا ٹارگٹ دیا ۔ حاجی طاہر پرویز نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔

نوید احمد اندلسی نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ مرکز ی تنظیم کی طرف سے جلد ہی سانتا وکولوما کا دوبارہ دورہ کیا جائے گا اور وہاں تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا، انہوں نے سانتا کولوما اور قریب و جوار میں رہنے والے رفقاء و وابستگانِ منہاج القرآن سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز وآراء کے لیے مرکز بارسلونا رابطہ کریں ۔یاد رہے کہ تاحال منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سپین بھر میں 4مراکز قائم ہو چکے ہیں جہاں دن رات فروغ تعلیم و امن اور اصطلاح احوال کے لیے کام جاری ہے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

مزید تصاویر