تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 10جون بروز جمعرات بارسلونا، سپین پہنچے تومنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ان کے ساتھ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ،MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین ،منہاج القرآن لوگرونیو کے نائب صدر غضنفر حسین اور سیکریٹری جنرل رفاقت علی بھی موجود تھے ۔

امیر تحریک منہاج القرآن علامہ عبد الرشید شریفی نے تحریک منہاج القرآن سپین کی طرف سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو پھول پیش کیے ۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ایگزیکٹو کے تمام ارکان، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان ،منہاج اسلامک سنٹر کے امام و خطیب اور paknews.esکے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء بھی موجود تھے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo