26فروری بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد نے طرطوسہ کا دعوتی دورہ کیا جس کے دوران طرطوسہ میں منعقد ہونے والی ایک محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی اور اہلیان طرطوسہ کو تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیا ۔ وفد میں محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشیدشریفی، حاجی زاہد اختر، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، حاجی ارشد محمود، محمد نواز قادری،احسن جاوید خان، خرم شبیر قادری، محمد عتیق قادری، محمد ذیشان قادری ، حافظ محمد جبران اور شاہین ملک شامل تھے ۔ طرطوسہ پہنچنے پر مسجد کمیٹی طرطوسہ کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ اور ان کے رفقاء کی طرف سے وفد کا استقبال کیا گیا ۔ محفل کے بعد غلام دستگیر بٹ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا گیا اور 27فروری بروز اتوار کو معززین طرطوسہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی نے تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

محفل میلاد النبی ﷺ:

ہفتہ کو نماز عشاء کے بعد طرطوسہ مسجد کمیٹی کے زیر اہتمام مسجد الفتح میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی جس میں اہلیان طرطوسہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مسجد پہنچنے پر چیئر مین مسجد کمیٹی غلام دستگیر بٹ اور ان کے ساتھیوں نے منہاج القرآن کے وفد کا پھولوں سے استقبال کیا ۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اعجاز نے حاصل کی، سلسلہ نعت خوانی میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے حافظ محمد عاطف اور محمد عتیق کے علاوہ مقامی نعت خوانان نے حصہ لیا جن میں بابر حسین مدنی اور محمد عمر شامل ہیں ۔ مسجد کمیٹی کی دعوت پر بارسلونا سے تشریف لانے والے ڈاکٹر احسان محمد اور یونان سے تشریف لانے والے ڈاکٹر نثار قادری نے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی نے میلاد النبی ﷺ اور عشق رسول ﷺ کے موضوعات پر خطاب کیا ۔

پیغام تحریک منہاج القرآن :

طرطوسہ مسجد کمیٹی کے چیئر مین غلام دستگیر بٹ نے کامیاب محفل کے انعقاد پر کمیٹی اور اہل طرطوسہ کو مبارک باد دی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے جملہ مہمانوں کا شکریہ اداء کیا ۔ وفد میں شامل منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد اور سپین میں قیام کی مختصر تاریخ بیان کی اور کہا کہ جلد ہی طرطوسہ میں بھی منہاج القرآن کی تنظیم قائم کی جائے گی ، انہوں نے حاضرین محفل کی طرف سے منہاج القرآن کے حوالے سے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے ۔ اس موقع پر محمد شکیل خان، امجد خان، ملک محمد اشرف اعوان، ملک سجاد سروراور قاری محمد اعجاز نے تحریک منہاج القرآن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،جبکہ غلام دستگیر بٹ ، سید اجمل شاہ اور بابر حسین مدنی پہلے ہی منہاج القرآن کی ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں ۔ مشاورت کے بعد غلام دستگیر بٹ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کوارڈینیٹر برائے طرطوسہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

عشائیہ:

محفل کے بعد غلام دستگیر بٹ کی رہائش پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر احسان محمد بارسلونا)اور ڈاکٹر نثار قادری (یونان) نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے کمپیوٹر کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے شیخ الاسلام کے بارے تبصروں پر مبنی مختلف ویڈیو کلپس دکھائے ۔

معززین طرطوسہ سے ملاقات :

27فروری بروز اتوار طرطوسہ مسجد کمیٹی کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں طرطوسہ کی پاکستانی کیمونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں چیئر مین مسجد کمیٹی غلام دستگیر بٹ، محمد اشرف اعوان، قاری اعجاز، سید اجمل شاہ، سلیم گورائیہ اور سید اکمل شاہ شامل ہیں ، میٹنگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی محمد نواز کیانی (سرپرست)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل )، محمد اقبال چوہدری(صدر مصالحتی کونسل) اور محمد نواز قادری(ناظم مالیات ) نے کی، جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کے اغراض ومقاصد، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات، سپین میں منہاج القرآن کے قیام اور مختلف مراکز میں جاری علمی ،تدریسی، فلاہی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف سوالات کے جواب دیے ۔ محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ جلد ہی طرطوسہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد مسلمان اور بالخصوص پاکستانی کیمونٹی کے لیے ایک ایسا مرکز قائم کرنا ہو گا جو ان کے لیے دینی فرائض کی ادائیگی کے علاوہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنے کا ذریعہ بن سکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آپ سب کو تحریک منہاج القرآن میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اس میٹنگ کے بعد میزبان غلام دستگیر بٹ نے مصطفوی مشن کے وفد کوطرطوسہ ٹرین اسٹیشن پر الوداع کیا اور اس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد کا یہ تاریخی دورہ مکمل ہوا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo