تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 11جون بروز جمعہ بارسلونا، سپین کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر مقامی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSCکے نمائندہ Jose Maria Salaاور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے صدر برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان اور پوری دنیا میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور اس کے اعتراف میں اپنے ادارے کی طرف سے Peace Award 2010دینے کا اعلان کیا جو کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے وصول کیا ۔جاوید اقبال گل نے سپین کے اندر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مابین ڈائیلاگ کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششوں کے اعتراف میں NPCIHطرف سے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو بھی امن ایوارڈ 2010دینے کا اعلان کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کرسمس کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی نے شرکت کی ۔

 

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر