Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo8ستمبربروز بدھ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید الفطر کے انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سپین کی ایگزیکٹو کے ممبران، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے معتکفین شریک ہوئے۔




اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کی طرف سے شرکاء کو عید الفطر کے انتظامات کے بارے تمام معلومات فراہم کی گئیں ، تفصیلی گفتگو و مشاورت کے بعد استقبالیہ، انتظامیہ، سیکورٹی، ساؤنڈ سسٹم، فطرانہ و سیلاب فنڈ کی ذمہ داریاں مختلف افراد میں تقسیم کی گئیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام نماز عید 2مقامات پریعنی (اسپورٹس ہال اور مسجدمیں پڑھائی جائے گی ،دونوں جگہوں پر 3جماعتوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اسپورٹس ہال میں پہلی جماعت 8:30بجے حافظ محمد عابد نقشبندی کروائیں گے جبکہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پہلی جماعت 9:45پر حافظ عبد الرزاق نقشبندی کی امامت میں اداء کی جائے گی ،اس کے بعد ہر 40منٹ پر بعد ہو گی ۔اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا جو کہ محمد نواز قادری نے کروائی ۔ انتظامیہ کے ساتھیوں کو بتایا گیا کہ اسپورٹس ہال میں ان کی مدد کے لیے مقامی پولیس (Guardia Urbanaاور Mossos)اور پرائیویٹ سیکورٹی بھی موجود ہو گی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoیاد رہے کہ بارسلونا، سپین میں ہر سال عیدین کے موقع پر سب سے بڑے اجتماعات منہاج القرآن القرآن بارسلونا کے زیر انتظام ہی منعقد ہوتے ہیں اور ایسے اجتماعات میں نظم و نسق قائم رکھنے کے لیے چند روز قبل ایسی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔ اسپورٹس ہال اور مسجد دنوں جگہ پہنچنے والے نمازیوں سے گزارش ہے کہ وہ باوضوتشریف لائیں ۔اسپورٹس ہال کے داخلی دروازے (پریشان رمبلا)پر انتظامیہ کی طرف سے تمام افراد اپنے جوتے رکھنے کے لیے شاپر دیے جائیں گے ، نماز کے بعد تمام نمازی خارجی دروازے (سان پابلو) کی طرف نکلیں گے ۔ چونکہ عید کے دن سپین میں سرکاری چھٹی نہیں ہے اس لیے شرکاء سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد ہال خالی کرتے ہوئے اپنے گھروں یا کسی کھلی جگہ پر جا کر ایک دوسرے سے عید ملیں تاکہ گلی(سڑک) بلاک نا ہو ۔




Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر