منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کا سلیم بھٹی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
طرطوسہ ، سپین کی معروف پاکستانی شخصیت اور رائل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سلیم بھٹی کے والد محترم پاکستان میں وفات پا گئے ہیں (انا للہ وانا الیہ راجعون) ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری اور کوارڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سلیم بھٹی کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
جب سے بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے ہی تنظیم کی طرف عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لیے مقامی حکومت، علاقائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی و تفریحی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا ہے جن سے کاتالونیا (سپین)کی تاریخ و ثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔















منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے 3اپریل بروز اتوار کو پیرس کے مقامی ہسپتال میں منہاج میڈیا کوارڈینیشن بیوروMCBیورپ کے صدر راؤ خلیل احمد کی عیادت کی ،وفد میں شبیر احمد کھوکھر(نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل MCBیورپ)، سید جمیل شاہ(سیکریٹری جنرل مصالحتی کونسل یورپ)، مرزا محمد اکرم بیگ(صدر منہاج القرآن سپین) ، ظل حسن قادری(نائب صدر منہاج القرآن سپین)، چوہدری محمد نعیم(صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس)، سید محمود شاہ(صدر منہاج القرآن فرانس)، جاوید احمد اعوان(صدر منہاج القرآن یونان)، محمد عامر نعیم (منہاج یوتھ لیگ فرانس)اور محمد عمیر (منہاج یوتھ لیگ فرانس) شامل تھے ۔ 











1تا 3اپریل فرانس کے دار لحکومت پیرس میں واقع منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج یورپین کونسل کے Zone 2کی تنظیمات کے لیے تربیتی ورکشاپ اور منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے کی ، اجلاس میں میزبان ملک فرانس کے علاوہ زون 2کے ممالک میں سے جرمنی، سپین، ہالینڈ کی تنظیمات کے وفود اور ناروے، ڈنمارک، یونان اور اٹلی سے بھی منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی ۔



























منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے سلسلے میں 27مارچ بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بادالونا کے عہدیدران، رفقاءاور وابستگان نے شرکت کی ۔تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی عہدیدران میں سے مرزا محمد اکرم بیگ(صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل) محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ) ، محمد نواز کیانی (سرپرست) ،ظل حسن قادری( نائب صدر) اور محمد اقبال چوہدری (صدرمصالحتی کونسل ) نے بھی اجلا س میں شرکت کی، اجلاس کی تصویری کوریج منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد ذیشان علی قادری نے کی۔










