جب سے بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے ہی تنظیم کی طرف عہدیداران، نوجوانوں اور طلباء کے لیے مقامی حکومت، علاقائی حکومت، مقامی تنظیمات کے دفاتر اور دیگر اہم تاریخی و تفریحی مقامات کے مطالعاتی و تفریحی دورہ جات کا انتظام کیا جاتا ہے جن سے کاتالونیا (سپین)کی تاریخ و ثقافت کے بارے جاننے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

10اپریل بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے کاتالونیا کے انتہائی اہم تاریخی و مذہبی مقام Montserratکا ایک ایسا ہی تفریحی و مطالعاتی دورہ ترتیب دیا گیا جس میں منہاج القرآن میں زیرِ تعلیم سپانش زبان کے طلباء نے شرکت کی ، 27افراد پر مشتمل اس دورہ کے شرکاء نماز فجر اداء کرنے کے بعد صبح8بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے روانہ ہوئے ، میٹرو بارسلونا اور کاتالان ٹرین FGCکے ذریعے 10بجے مونت سیرات Montserrat پہاڑی کے نیچے واقع سٹیشن پہنچے جہاں سے Cremallera de Montserrat (بلندی پر جانے کے لیے زِپ سسٹم پر چلنے والی ٹرین)کے ذریعے پہاڑی کے اوپر واقع سیر گاہ اور تاریخی چرچ تک پہنچے جہاں ہر طالب علم نے اپنے دوسرے ساتھی کی طرف سے لائے ہوئے کھانے سے ناشتہ کیا یہاں تھوڑی دیر گھومنے کے بعد Funicular de Sant Joan (بلندی پر جانے کے لیے رسے پر چلنے والی ٹرین)کے ذریعے تمام طلباء مزید بلندی طرف روانہ ہوئے اس ٹرین نے انہیں3200فٹ تک پہنچایا جہاں سے تمام لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے دن 2بجے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے جو کہ تقریب 4000فٹ بلندی پر واقع ہے ۔

پہاڑ کی چوٹی پر دوپہر کے کھانے کے بعد طالب علم تنزیر الرحمان نے اذان دی اور طالب علم حافظ محمد مسعوداختر کی اقتداء میں نماز ظہر اداء کی گئی جس کے بعد نوید احمد اندلسی (ٹیچر سپانش کلاس) نے سب کو Montserratپہاڑ کی کاتالونیا کی تاریخ میں مذہبی ، تاریخی ، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کے بارے بتایا اور مختلف سوالات کے جواب دیے جبکہ محمد نواز قادری اور حافظ مسعود اختر نے تحریک منہاج القرآن کے پیغام و منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ یہاں سے واپسی پر پہاڑ کے وسط میں واقع کاتالونیا کے تاریخی چرچ اور دیگر مذہبی مقابات کا مطالعاتی دورہ کیا گیا اور اس دورہ کے تمام شرکاء رات 9بجے واپس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور اس طرح یہ دورہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی: سیکریٹری جنرلMQI Spain

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5606.jpg