راجہ محمد نعیم کو سنیئر نائب صدر اور چوہدری امتیاز آکیہ کو صدر مصالحتی کونسل مقرر کیا گیا ہے

 31 جولائی بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے اوسپیتالیت کا تنظیمی دورہ کیا جس کے دوران اوسپیتالیت میں منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی ۔ مرکزی تنظیم کا وفد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر محمد ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد نذیر اداسی پر مشتمل تھا ۔

اس موقع پر منہاج القرآن اوسپیتالیت کی تنظیم کی تشکیل کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اوسپیتالیت میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی ، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت محمد نواز قادری نے حاصل کی جس کے بعد درود و سلام پڑھا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں ظل حسن قادری، نوید احمد اندلسی اور محمد اقبال چوہدری نے اوسپیتالیت میں مرکز و مسجد کی ضرورت پر تفصیل سے گفتگو کی ، اس سلسلے میں اب تک کیے جانے والے کام کی تفصیلات بتائیں اور حاجی زاہد اختر کی شبانہ روز کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے 1996سے 2011تک بارسلونا ، لوگرونیو اور بادالونا میں منہاج القرآن کے مراکز کی تعمیر و تکمیل کے حوالے سے پیش آنے والے نشیب و فراز بھی بتائے اور کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز میں صرف نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور مذہبی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہاں زندگی کے تمام معاملات بالخصوص تعلیمی اور معاشرتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے مراکز پر غیر مسلموں کو بھی آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اسلام کو قریب سے دیکھ سکیں ۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد مندرجہ ذیل تنظیم وجود میں آئی : حاجی زاہد اختر زاہدی (صدر)، راجہ محمد نعیم (سنیئر نائب صدر)، آصف یعقوب (نائب صدر)، شبیر حسین گوہر (سیکریٹری جنرل)، چوہدری عبد الحمید (نائب ناظم)، منور حسین (ناظم مالیات)، حاجی محمد ازرم (نائب ناظم مالیات) اور چوہدری امتیاز آکیہ (صدر مصالحتی کونسل) ۔

نو منتخب عہدیداران کی تقرری کے بعد نوید احمد اندلسی نے ان سے حلف لیا اور نئی تنظیم اور عہدیداران کے لیے کامیابی کی دعا کی گئی ۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام شرکاء اجلاس کی مٹھائی اور مشروبات سے تواضع کی گئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_9148.jpg

IMG_9156.jpg


9اگست بروز منگل کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کی عظیم روحانی، علمی، اصلاحی اور فلاحی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کو اقوام متحدہ کی طرف سے Special Consultative Status کا درجہ دیا جانا یقیناًپورے عالم اسلام کے لیے اور بالخصوص اہلیان پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور خوشی کی خبر ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے فروغ تعلیم، قیام امن، بین المذاہب رواداری اور سماجی و فلاحی بہبود کے بے شمار دیگر منصوبوں کو مغرب بالخصوص اقوام متحدہ میں تسلیم کیا جانا اور اس سے بڑھ کر خصوصی مشاورتی حیثیت دینا یقیناًفروغ امن کے لیے اور اسلام کا اصل پیغام عالم مغرب اور پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے مددگار ثابت ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمان اور پاکستانی قوم جس پستی، کرب اور جہالت کا شکار ہے اس سے نکلنے کے لیے دین اسلام کی اصلی سوجھ بوجھ رکھنا بہت ضروری ہے اور آج کا دور دلیل کا دور ہے اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں دلیل اورمکالمہ کو فروغ دینے کے لیے اپنے قیام کے آغاز سے ہی اپنے منشور کا حصہ بنایا اور اس کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا اور یہی وجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

 منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بین المذاہب ہم آہنگی (انٹر فیتھ ہارمنی)، تعلیم، فلاحی کاموں اور ڈائیلاگ پر مبنی مذہبی شعور اجاگر کرنے کے صلہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی مشاورتی درجہ ملنا خوش آئند ہے۔ جب سے یہ بات دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تمام مراکز میں مبارک بادوں کے پیغامات ای میلز اور ٹیلیفون کے ذریعے موصول ہو رہے ہیں ۔

مبارک باد کے پیغامات بھیجنے والوں میں سپین کی مقامی کیمونٹی، ہسپانوی نو مسلم، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے عہدیداران ، یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، پاکستانی سماجی و سیاسی تنظیمات کے عہدیداران ، اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو ملنے والی امتیازی حیثیت کو پاکستان اور دنیائے اسلام کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے ۔

معززین نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان سے ابتدائی منازل طے کر کے یورپ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خصوصی مشاورتی درجہ ملنے کو اسلام کی سربلندی اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں پر لگائے جانے والے دہشت گردی جیسے الزامات سے چھٹکارا ملنے کی پہلی سیڑھی قرار دیا ہے۔ معززین نے کہا کہ منہاج القرآن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دین کی بات آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی ہے جس میں تحریک کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، بیانات اور ان کی تصانیف شامل ہیں ۔ معززین نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ نے بھی دنیا بھر میں اسلام کی درست تصویر کو پیش کیا ہے ۔

پاکستان پریس کلب سپین کے صدر اور چیف ایڈیٹر اخبار ہم وطن جاوید مغل کی والدہ 6اگست کو پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں ، انا للہ وانا الیہ راجعون۔جاوید مغل اپنی والدہ کی وفات کی خبر سنتے ہی پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ، بارسلونا ائیر پورٹ پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے ان کو الوداع کیا۔


7اگست برو ز اتوار بادالونا میں منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت) کے عہدیداران نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور ان کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔


اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی، سرپرست محمد نواز کیانی، قائم مقام صدر محمد ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی،صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبا ل چوہدری، ناظم مالیات محمد نواز قادری، اور صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود ، حاجی محمد نذیر اداسی، صدر بادالونا مرزا نواز جرال، سیکریٹری جنرل بادالونا محمد عدنان رضاء ، آفتاب حسین ابرار، محمد انصر، صدر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کوباضابطہ طور پرSpecial Consultative Status یعنی خصوصی مشاورتی درجہ دے دیا ہے۔ 

اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے قیام امن، اتحادو یگانگت، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق ، تعلیم کے فروغ ، انتہاء پسندی و شدت پسندی کیخلاف شعور کی بیداری اور بین المذاہب رواداری کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو سراہا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے Special Consultative Status یعنی خصوصی مشاورتی درجہ کی حامل تنظیمات اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنسز اور اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں، مختلف عالمی مسائل پر تحریری رپورٹس اور تقریری شمولیت کر سکتی ہیں اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں سیمینار(کانفرنسز) کا انعقاد بھی کر سکتی ہیں ۔ 

اقوام متحدہ کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو مشاورتی درجہ دینے کا فیصلہ کمیٹی برائے NGOsکے باضابطہ اجلاس 2011کی رپورٹ کے تحت کیا گیا۔

English: http://minhaj.org/english/tid/14614

Spanish: http://minhaj.es/esp/actividades/37-notas-prensa/54-estatus-consultivo-mqi.html

More Articles ...