25جون بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ، نائب صدر حاجی زاہد اختر ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری نے طرطوسہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا طرطوسہ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کوارڈینیٹر طرطوسہ غلام دستگیر بٹ اور طرطوسہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد جلیل گوندل نے ان کا استقبال کیا۔

محمد جلیل گوندل کی رہائش گاہ پر منعقدہ نشست میں طرطوسہ میں پاکستانی کیمونٹی کے مختلف مسائل کے حل اور بالخصوص مسجد کے قیام کے لیے بات چیت کی گئی ، اس نشست میں محمد جلیل گوندل نے بتایا کہ وہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لیے کی جانے والی علمی و فلاحی خدمات سے متاثر ہیں اور سپین آنے سے قبل پاکستان میں بھی ان کے خطابات سے استفادہ کرتے رہے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ طور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر شپ حاصل کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے محمد جلیل گوندل کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادپیش کی، اس موقع پر محمد جلیل گوندل نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ MQIسپین کے مقامی کوارڈینیٹر غلام دستگیر بٹ کے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔