منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام27 دسمبر بروز اتوار کو شام 5:45 پر (بعداز نماز مغرب) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں یومِ عاشور کے موقع پر 14 ہویں سالانہ شہادت کانفرنس بعنوان فلسفہ شہادت امام حسینؓ منعقد ہو گی ۔


پروگرام کے مطابق ، تلاوت و سلسلہ نعت خوانی کے بعد نماز عشاء اداء کی جائے گی جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی واقعہ کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی سر انجام دیں گے۔شرکت کی دعوت عام ہے ، محفل کے آخر میں لنگر کا انتظام ہو گا ۔

فُل سائز اشتہار دیکھیں ۔ 

جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا المعروف "پرانی مسجد " کی بلڈنگ میں تعمیراتی کام کاآغاز ہونا ہے جس کی وجہ سے 1 دسمبر 2009 کو مسجد بند کر دی گئی ہے ۔ بلڈنگ کی تعمیر نو کا کام اگلے 2 سال تک جاری رہے گا لہٰذا مسجد تب تک بند رہے گی ۔

جامع مسجد منہاج القرآن میں ہونے والی تمام دینی ، تعلیمی، تدریسی ، فلاحی اور سماجی سرگرمیاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا المعروف "بڑی مسجد " منتقل کر دی گئی ہیں ، جن میں بالخصوص ناظرہ و حفظ کرنے والے طلباء و طالبات شامل ہیں ۔

پرانی مسجد کے بند ہونے کی وجہ سے اب نماز جمعہ بھی صرف منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا(بڑی مسجد) میں ہی ہوا کرے گی ۔ نمازیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر منہاج القرآن بارسلونا نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعہ کی 3 نمازیں ہوا کریں گی ۔ جن کے اوقات بالترتیب 1 بجے، 2:15 بجے اور 2:45 بجے ہونگے ۔ درمیان والی جماعت کے ساتھ خطاب ہو گا جبکہ پہلی اور آخری جماعت خطاب کے بغیر ہونگی ۔

اسی طرح قانونی معاملات میں رہنمائی بھی اب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے دفتر میں ملا کرے گی ۔

پرانی مسجد کا ایڈریس


نئی مسجد کا ایڈریس











بارسلونا ، سپین میں نماز عید الضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع 27 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام Arc de Triomf پر Estacio del Nord ( بسوں کے سٹاپ) کے بالکل ساتھ واقع وسیع و عریض اسپورٹس ہال میں ہو گا ، پورے 9 بجے صرف ایک ہی جماعت ہو گی ، اس بات کا اعلان منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے نماز جمعہ کے اجتماع پر کیا ۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق بارسلونا Raval کے اندر اس دفعہ بلدیہ بارسلونا کی طرف سے کوئی ہال نہیں مل سکا، اس سے قبل جس اسپورٹس ہال میں عموماً نماز عید ادا کی جاتی تھی وہ اس مرتبہ Working Day ہونے کی وجہ سے پہلے سے کسی تعلیمی ادارے کی طرف سے Book کروایا جا چکا ہے ۔ بلدیہ بارسلونا سے ہماراکافی عرصہ سے مطالبہ تھا کہ ہمیں کوئی ایسی جگہ مہیا کی جائے جہاں ہم اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر ایک ہی بار نماز اداء کر سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ ہمیں جو ہال فراہم کیا گیا ہے وہ سنٹر Raval سے کچھ فاصلے پر ہے لیکن بہت زیادہ دور نہیں ، پیدل چلتے ہوئے Rambla Raval (پریشان رمبلہ) سے ٹھیک 14 منٹ میں وہاں آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے ۔

اس نئی جگہ کا فائدہ نہ صرف بارسلونا سنٹر والوں کو ہو گا بلکہ Barceloneta ، Poble Nou اور اس کے علاوہ میٹرو لائن 1 کے سٹاپوں کے قریب رہنے والے تمام لوگوں کو ہو گا ۔ یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 1 کے سٹاپ Arc de Triomf پر اتریں ۔ عوام الناس سے استدعا ہے کہ وہ اپنے سب جاننے والوں کو اس نئی جگہ کے بارے اطلاع کریں تاکہ عید کے دن سے قبل ہی سب لوگ جگہ کا تعین کر لیں ۔ اسپورٹس ہال کا ایڈریس C / Napoles, 42ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید الفطر کی 3 جماعتوں کا انتظام کیا جائے گا ، دونوں جگہوں پر نماز عید الفطر کی پہلی جماعت8:30، دوسری جماعت 9:15 اور تیسری جماعت 10 بجے اداء کی جائے گی ۔ ضرورت پڑنے پر مزید جماعتوں کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ خواتین کے لیے نماز 10 بجے جامع مسجد منہاج القرآن میں ہو گی ۔

13 ستمبر بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں عید الفطر کے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ سال اسپورٹس ہالEl Raval کی انتظامیہ نے ایک وقت میں نماز کے لیے 300 افراد تک کی حد مقرر کر دی تھی جس کی وجہ نماز کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑالیکن اب الحمد للہ طویل مذاکرات کے بعد 800 افراد کی مشروط اجازت مل گئی ہے ، تاہم اس اجازت کو قائم رکھنے کے لیے انہوں نے نماز کے لیے آنے والے تمام بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور انتظامیہ کو کسی شکایت کا موقع نہ دیں ، بالخصوص عید کی نماز کے لیے آنے والے افراد وہاں موجود انتظامیہ منہاج القرآن سے بھرپور تعاون کریں ۔اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ اسپورٹس ہال میں نماز کے لیے آنے والے افراد کو گزشتہ سالوں کی طرح داخلی دروازے پر جوتے رکھنے کے لیے شاپر دیے جائیں گے تاکہ نماز کے اختتام پر وہ اسپورٹس ہال کے دوسرے دروازے سے جلد از جلد نکلیں اور اس طرح دوسری نماز والوں کا آسانی سے داخلہ ممکن ہو ۔

منہاج ویمن لیگ سپین کی صدر محترمہ صفیہ شبیر نے نظامت نشر و اشاعت سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح خواتین کے لیے بھی نماز عید کا انتظا م کیا جائے گا ۔ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (چھوٹی مسجد)میں پورے 10 بجے جماعت ہو گی ۔

More Articles ...