منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے 11جون بروز جمعہ ، بادالونا کے مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

اس موقع پر حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور Montserrat Coll، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ سماجی بہبود Josep Pera، بلدیہ بادالونا کے مشیر David Torrents، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ تعلیماتJosep Duran،مشیر شعبہ تعمیرات Blas ، ہسپانوی وزارت داخلہ کے شعبہ انٹیلی جنس کے نمائندگان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منظور حسین شمس، آفتاب حسین ابرار، قمر مہر اور حلیم بٹ کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی ایگزیکٹو ، منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

محمد اقبال چوہدری (صدر مصالحتی کونسل)نے تمام مہمانوں کا تعارف کروایا جس کے بعد حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل برائے مذھبی امور Sra Montserrat Collنے تحریک منہاج القرآن کے مرکز ی قائدین کو بتایا کہ وہ منہاج القرآن سپین کے بین الثقافتی اور بین المذھبی کام سے بہت مطمئن ہیں ، انہوں نے سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے فرانسیسی زبان میں تفصیلی گفتگو میں منہاج القرآن بارسلونا اور اس کے شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کی سرگرمیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
 Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

11جون بروز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ محمد اقبال اعظم، امیر منہاج القرآن بارسلونا و خطیب منہاج اسلامک سنٹر بادالونا علامہ عبد الرشیدشریفی، چوہدری جہانگیر حسین گرمالہ(صدر بادالونا)، عدنان رضاء(سیکریٹری جنرل بادالونا)، محمد نواز ، محمد نواز کیانی(سرپرست سپین)، حاجی مظہر حسین(صدر بارسلونا)، مرزا محمد اکرم بیگ(نائب صدر بادالونا)، محمد اقبال چوہدری(صدر مصالحتی کونسل سپین)، محمد ارشد(صدر مجلس شوریٰ بارسلونا)، حاجی محمد نزیر اداسی ، محمد اشتیاق قادری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی مختصر تاریخ اور تعمیراتی کام کے بارے معلومات فراہم کی گئیں ، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر منہاج القرآن بادالونا کو مرکز کی تکمیل و افتتاح پر خصوصی مبارک دی اور کامیابی و استقامت کی خصوصی دعا کی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 11جون بروز جمعہ بارسلونا، سپین کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر مقامی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSCکے نمائندہ Jose Maria Salaاور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے صدر برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان اور پوری دنیا میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور اس کے اعتراف میں اپنے ادارے کی طرف سے Peace Award 2010دینے کا اعلان کیا جو کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے وصول کیا ۔جاوید اقبال گل نے سپین کے اندر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مابین ڈائیلاگ کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششوں کے اعتراف میں NPCIHطرف سے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو بھی امن ایوارڈ 2010دینے کا اعلان کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیر اہتمام سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کرسمس کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی نے شرکت کی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

فُل سائز تصاویر

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 11جون بروز جمعہ بارسلونا، سپین کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر مقامی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSCکے نمائندہ Jose Maria Salaاور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔

ناشتہ کی اس تقریب کے اختتامی حصہ میں تحریک منہاج القرآن کے پیغام امن اور منہاج القرآن یورپ کی سرگرمیوں سے پوری دنیا کو آگاہ رکھنے پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل MQI) نے منہاج میڈیا کوارڈینیشن بیورو کی طرف سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں میں اسناد حسن کارکردگی تقسیم کیں ۔ محمد اقبال چوہدری نے اس موقع پر منہاج القرآن سپین اور MCBیورپ کی طرف سے تمام صحافی بھائیوں اور اخبارات کا تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہمیشہ بے لوث اور غیر مشروط تعاون پر شکریہ اداء کیا ۔

بارسلونا سپین سے شائع ہونے والے ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کی سند چیف ایڈیٹر غفور احمد قریشی نے وصول کی *ڈیلی کشمیر ویو کی سند چیف ایڈیٹر حق نواز چوہدری نے وصول کی* ریڈیو پاکسلونا کی سند ڈائریکٹر راجا شفیق الرحمان کیانی نے وصول کی* آن لائن اخبار ڈیلی میز بان کی سند چیف ایڈیٹر حافظ عبد الرزاق صادق نے وصول کی* آن لائن اخبارپاک نیوز کی سند چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے وصول کی* سپین کے پہلے ہفت روزہ اردو اخبار ہم وطن کی سند ڈائریکٹر جاوید مغل کی غیر موجودگی کی باعث ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیر ساحل نے وصول کی* بارسلونا سپین سے شائع ہونے والے ہفت روزہ دیس پردیس کی سند چیف ایڈیٹر قاری رفاقت علی نے وصول کی* انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے آن لائن اخبار جذبہ انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اعجاز حسین پیارا کی سند نمائندہ بارسلونا راجا مشرف نے وصول کی *آن لائن اخبار گجرات لنک کی سند نمائندہ برائے بارسلونا شوکت اسلام چوہان نے وصول کی * NNIکے خصوصی نمائندہ برائے بارسلونا،سپین ظفر اقبال حسن نے اپنی سند خود وصول کی *اور آن لائن اخبار ڈیلی دوست کی سند ڈاکٹر قمر احسان نے وصول کی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان پریس کلب سپین کے صدر غفور احمد قریشی نے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ساتھ خصوصی ملاقات کا انتظام کرنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا شکریہ اداء کیا ۔

تصاویر مکمل سائز میں دیکھیں

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے دورہ بارسلونا(سپین) کے موقع پر 11جون بروز جمعہ بارسلونا، سپین کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر مقامی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں سپین اور کاتالونیا کی حکمران جماعت PSCکے نمائندہ Jose Maria Salaاور حکومت پاکستان کے ادارہ برائے بین المذھبی ہم آہنگی NPCIHکے نمائندہ برائے یورپی یونین جاوید اقبال گل نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

ناشتہ کی اس تقریب میں حافظ عبد الرزاق (چیف ایڈیٹر ڈیلی میزبان و چیئر مین پاکستان پریس کلب سپین)،غفور احمد قریشی(صدر پاکستان پریس کلب سپین)، ظفر اقبال حسن(نمائندہ خصوصی NNI)، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز )، ارشد نذیر ساحل(ڈپٹی ایڈیٹر ہم وطن)، راجا شفیق الرحمان(ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا)، شوکت اسلام چوہان(نمائندہ گجرات لنک و سیکریٹری جنرل پاکستان پریس کلب سپین)، شاہد احمد شاہد (سابقہ بیورو چیف جذبہ انٹرنیشنل)، حق نواز چوہدری(چیف ایڈیٹر کشمیر ویو)، راجا مشرف(نمائندہ جذبہ انٹرنیشنل)، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست)اور قاری رفاقت علی (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ دیس پردیس)نے شرکت کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ڈائریکٹر عادل تندوری ریسٹورنٹ الحاج قاری عبد الرحمان نے کیا اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا جس کے بعد صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے ۔ ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ کی روشنی میں بتایا کہ حاکم وقت جب تک اعلانیہ کفر کا اعلان نہ کرے اس وقت تک اس کے خلاف عسکری کوشش کرنا خلاف شریعت عمل ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ وہ ہمارا مستقبل ہیں ، اور ہمیں انہیں نہ صرف دینی بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم پر زور دینا ہو گا ۔

بڑے سائز میں تصاویر دیکھیں

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

More Articles ...