13 تاریخ بروز جمعۃ المبارک کو بارسلونا ائیر پورٹ پر علامہ جنید عالم قادری منہاجین جب بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ ، سیکریٹری جنرل نوید اندلسی، صدر یوتھ راجہ محمد عتیق الرحمان اور حافظ محمد عابد نقشبندی موجود تھے ، منہاج القرآن بارسلونا کے ممبران نے انہیں استقبالیہ پھول پیش کیی۔ علامہ جنید عالم قادری بارسلونا اور بادالونا میں محافلِ عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے خطاب کے لیے تشریف لائے یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے 2007 کے محرم الحرام میں بھی تشریف لائے تھے ۔


|

|