11 اگست بروز پیر ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ نے اس میٹنگ میں خصوصی شرکت کی ۔

شرکاءاجلاس : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰMQI) ،حاجی گلزار احمد (سرپرست منہاج یورپین کونسل)، علامہ حسن میر قادری (امیر یورپین کونسل)، سید ارشد شاہ (صدر یورپین کونسل)، علامہ اقبال اعظم (سیکریٹری جنرل یورپین کونسل)، چوہدری محمد سرور (نائب صدر یورپین کونسل)حاجی محمد افضل انصاری (نائب صدر منہاج یورپین کونسل)، محمد نعیم چوہدری (نائب صدر یورپین کونسل)، شکیل احمد (ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نوید احمد اندلسی (نائب ناظم نشرو اشاعت منہاج یورپین کونسل)، نجم الثاقب طیب (ممبر ڈی ایف اے کمیٹی)۔مقصود اکرام (ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن جرمنی)، رانا محمد اشرف (صدر منہاج القرآن فرانس)، شبیر احمد اعوان (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن فرانس)، چوہدری ظفر اقبال (صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس)، محمد شفیق اعوان (ممبرمجلس عاملہ منہاج القرآن یونان)، سرفرازاحمد (صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، حاجی ارشد جاوید (نائب صدر منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد نواز کیانی (سرپرست منہاج القرآن سپین)، علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک منہاج القرآن سپین بارسلونا)، حاجی اعجاز احمد (نائب صدر منہاج القرآن جنوبی اٹلی)، محمد رمضان قادری (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن یونان)، محمد علی بھاگٹ (صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن شمالی اٹلی)، محمد بلال اپل (سیکریٹر ی جنرل منہاج القرآن ڈنمارک)، سید محمود شاہ (صدر منہاج القرآن ڈنمارک)۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے سیکریٹری جنرل یورپین کونسل علامہ اقبال اعظم نے کیا جبکہ حاجی اعجاز نے نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر نے مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی اور نارویجن حکومت کی طرف سے کونسل کے کام کی تعریف پر خصوصی بریفنگ دی ، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنی گفتگو میں مرکزی قائدین کے دورہ پر تفصیلی بات چیت کی ، اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی اور منہاج القرآن جرمنی کے ناظم نشرواشاعت مقصود اکرام کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ یورپین کونسل میں شامل کیا گیا ۔

دوران اجلاس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کو بادالونا میں نیا مرکز خریدنے پر اور منہاج القرآن یونان کو نیا مرکز تعمیر کرنے پر خصوصی مبارک باد دی گئی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تنظیمات کے نمائندگان کو تلقین کی کہ وہ اپنے رفقاءکو مرکز کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت کریں ۔

اجلاس کے آخر میں منہاج یورپین کونسل کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سال کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا یہ بھی بتایا گیا کہ اس سال منہاج القرآن کے مرکز پر شہر اعتکاف میں 50 ہزار سے زائد لوگ اعتکاف بیٹھیں گے جن کے اخراجات کے ایک بڑے حصے کی ذمہ داری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپی تنظیمات پر ہو گی اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز بغداد ٹاؤن پر ہی واقع یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے آغوش کی عمارت کی تعمیر کا بھی بتایا گیا جس پر 15 کروڑ پاکستانی روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ اجلاس قریباً 8گھنٹے جاری رہا ، خصوصی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا ۔