19 اپریل 2009ءکو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، منہاج یوتھ لیگ اور اراکین شوریٰ نے شرکت کی ، اجلاس میں اہم تنظیمی امور پر گفت و شنید کے بعد آئندہ سہ ماہی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے امام منہاج اسلامک سنٹربارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیا اور صدر منہاج یوتھ لیگ محمد عتیق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، اس کے بعد سیکریٹری جنرل منہاج القرآن بارسلونا نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر کے ذریعے شرکاءکو اجلاس کے انعقاد کا مقصد اور ایجنڈے کی تفصیلات بتائیں ۔

اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا کے دونوں مراکز اور منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کے مالی امور پر گفتگو اور اہم فیصلہ جات کیے گئے۔جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کی رپورٹ ناظم مالیات محمد ارشد نے ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی رپورٹ چوہدری پرویز اختر نے اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی رپورٹ سیکریٹری جنرل بادالونا محمد عدنان نے پیش کی۔ شوریٰ کے اس اجلاس میں محمد اقبال چوہدری نے منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کا تفصیلی تعارف کرایا اور مصالحتی کونسل کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ بھی بتائی۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق اور سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے نوجوانوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے شوریٰ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے آخر میں محمد نواز کو مجلس شوریٰ کا ناظم مالیات مقرر کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اگلا اجلاس 31 مئی کو ہو گا۔ منہاج القرآن بارسلونا کے پہلے امام علامہ خان محمد چشتی کی زوجہ کی حادثاتی موت پر اور ڈنمارک کے سنئیر رہنما محمد اشرف اپل کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
فُل سائز تصاویر