20 ستمبر بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی ۔اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا سے کی گزشتہ کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی ، اجلاس میں سرپرست منہاج القرآن سپین محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی ، ناظم تعلقات عامہ محمد اقبال چوہدری سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر امیر تحریک منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے اراکینِ مجلسِ عاملہ و مجلسِ شوریٰ سے تربیتی گفتگو کی اور بتایا کہ اس سال منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام لاہور میں واقعہ جامع المنہاج میں 50 ہزار افراد اعتکاف بیٹھ رہے ہیں جس میں سحری و افطاری کا انتظام یورپ میں موجود منہاج القرآن کی تنظیمات کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کی سب سے بڑی اعتکاف گاہ ہو گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ منہاج القرآن بارسلونا کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ماہانہ کی بجائے سہ ماہی ہو گا ۔