علامہ اقبال اعظم (الازہری) کا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس سے خطاب
7دسمبر 2012ء کو منہاج ویلفیئر فاندیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے دورۂ سپین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا ، اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین) نے کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبدا لرزاق نے کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد عتیق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کا مقصد بتاتے ہوئے علامہ اقبال اعظم (الازہری) کو دعوت خطاب دی۔
علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 23دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مینار پاکستان لاہور پر تاریخی عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا جہاں شیخ الاسلام پاکستان قوم کو موجودہ بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لیے ایک لائحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے مرکز منہاج القرآن کی طرف سے تنظیمی عہدیداران کے نام خصوصی ہدایات بھی بتائیں۔






بارسلونا: ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرنا مستحسن اور جرات مندانہ اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء اور اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق مہدی گجر نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پاکستانی قوم کے قانون پسند اور پُر امن شہری کے طور پر سامنے آنے میں مدد گار ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں اور میری تنظیم کے تمام ممبران اس فیصلہ کی تائید کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی کے باقی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اس معاملہ پر ملی و دینی جذبہ سے کام لیں اور اپنے ذاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا بھرپور ساتھ دیں۔