حافظ عبدالرزاق صادق، افضال احمد بیدار، راجا شفیق الرحمان کیانی، طارق حفیظ عباسی اور ڈاکٹر قمر احسان کا منہاج القرآن سپین کو خراج تحسین

ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی کاروائی کے فیصلہ پر معززین بارسلونا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، تفصیلات کے مطابق افضال احمد بیدار (قائم مقام صدر پاک فیڈریشن)، حافظ عبد الرزاق صادق(سیکریٹری امیگریشن کمیٹی، سوشلسٹ پارٹی)، راجہ شفیق الرحمان کیانی (ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا)، طارق حفیظ عباسی (سابق صدر کاتالان فیڈریشن)، راجہ مختار احمد سونی (رہنما کشمیر ی کمیونٹی)، جاوید اقبال گل (رہنما مسیحی کیمونٹی)، چوہدری نثار احمد (رہنما پاکستان مسلم لیگ ن)، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے سیکریٹری جنرل MQIسپین نوید احمد اندلسی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپانش میگزین کی مذموم حرکت پر MQI سپین کی طرف سے عدالت میں جانے کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک امن پسند مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور قانونی طریقہ سے اس مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، انہوں نے اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔