28ستمبر بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز (ماڈل ٹاؤن ، لاہور) کا دورہ کیا ، ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات محمد نواز قادری، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی اور امام حافظ محمد عابد نقشبندی شامل تھے ۔ 

تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر سیکریٹری پروٹوکول عبد القیوم اور سیکریٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل قادری نے ان کا استقبال کیا اور ان کو مرکز کے مختلف حصوں اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا جن میں گوشہ درود، ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لائبریریز، ایوانِ قائد، کالج آف شریعہ اور دیگر دفاتر شامل ہیں ۔

مہمانوں نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اورنائب ناظم اعلیٰ برائے دعوت و تربیت علامہ محمد ادریس رانا سے خصوصی ملاقات کی جس میں تحریک منہاج القرآن کی مجموعی تنظیمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تنظیمی معاملات کو شیخ زاہد فیاض کے گوش گزار کیاگیا ۔ 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی) میں سپین سے گئے ہوئے زیرِ تعلیم طلباء محمد موسیٰ اور محمد عثمان قادری سے بھی ملاقات کی اور انہیں منہاج یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کرنے پر مبارک باد دی اور بھرپور محنت کرتے ہوئے کامیابی کے حصول کی تلقین کی ۔ 

دوسرے مرحلے میں مہمان بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ، لاہور) پہنچے جہاں انہوں نے جامع مسجد المنہاج (شہر اعتکاف)،، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، دربارِ غوثیہ اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز اور ہاسٹلز کا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا ۔مہمانوں کو یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کی پُر کشش عمارت کا دورہ بھی کروایا گیا۔

نظامت امورِ خارجہ، تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ 


mqi-visit-2.jpg

mqi-visit-3.jpg