قافلے میں ایگزیکٹو ممبران ،منہاج ویمن لیگ کی خواتین اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان بھی شامل ہیں

9ستمبر 2012کو ڈنمارک کے دارلحکومت کوپن ہیگن میں ہونے والی یورپین پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 26رکنی قافلہ محمد نواز کیانی کی قیادت میں جمعرات کی شام کوپن ہیگن (ڈنمارک) پہنچ گیا ہے۔ منہاج القرآن سپین کے قافلے میں شامل افراد نماز جمعہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ہمراہ اداء کریں گے ، ہفتہ کو محفل سماع میں اور اتوار کو یورپین پیس کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد پیر کو سپین واپس روانہ ہونگے ۔ کوپن ہیگن میں واقع MQIڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر علامہ عبد الستار سراج (امیر تحریک ڈنمارک)نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قافلے میں محمد نواز کیانی (سرپرست)، ظل حسن قادری (قائم مقام صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل)، محمد نواز قادری(فنانس سیکریٹری)، حاجی زاہداختر (صدر اوسپتالیت)، قدیر احمد اعوان (ایگزیکٹو ممبر بادالونا)، محترمہ ظل ہما (ناظمہ منہاج ویمن لیگ)، حسنات مصطفی ہاشمی (نائب صدر منہاج یوتھ لیگ) ، خرم شبیر (سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ) ، ذیشان علی (ممبر منہاج ٹی وی ٹیم)اور دیگر شامل ہیں ۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر یوسف بلال تیاری کے باوجود اپنے والد صاحب کی علالت کے باعث ڈنمارک روانہ نہیں ہو سکے ۔