Pulsa para ver la imagen a tamaño completoگزشتہ ہفتے ہسپانوی میگزین کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یکم اکتوبر 2012کو بارسلونا کی عدالت میں کیس دائر کر دیا گیا ہے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق کیس میں سپین کے فوجداری قانون Codigo Penalکے آرٹیکل 525کو بنیاد بنایا گیا ہے، مذکورہ آرٹیکل کے تحت کسی بھی مذہب کی توہین یا مذاق اڑانا قابلِ تعزیر جرم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کا کیس دائر کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے انسانی اور مذہبی حقوق کے ماہر وکیل Ivan Jimenezکی خدمات حاصل کی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ 1ماہ کے اندر آجائے گا کیونکہ قانون کے اندر کسی بھی مذہب کی توہین کی واضح طور ممانعت موجود ہے، کیس دائر کرتے وقت وکیل کے ہمراہ مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل)، محمد اقبال چوہدری ( صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) بھی موجود تھے، اس کے علاوہ کاتالونیا ٹیلی ویژن TV3کی ٹیم نے کیس دائر کرنے کی کاروائی کی مکمل رپورٹنگ بھی کی۔

اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کاتالونیا ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میگزین نے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے توہین آمیز کارٹون شائع کر کے دین اسلام کی توہین کی ہے جس سے سپین میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

DSC09086.JPG

DSC09090.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC09143.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC09091.JPG