محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری پر مشتمل وفد اہل بارسلونا کی نمائندگی کرے گا

مورخہ 4مئی 2013کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس "منعقد ہو گی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی نمائندگی محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری پر مشتمل 3رکنی کا وفد کرے گا ۔

منہاج القرآن برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے اور اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں ،گزشتہ کئی دہائیوں وطن عزیز میں سے جاری لوٹ کھسوٹ ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی ، سٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران کی محمد اقبال چوہدری کو سفیر امن کا خطاب ملنے پر مبارک باد

6اپریل 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور محمد عثمان قادری (طالب علم منہاج یونیورسٹی لاہور) کے اعزاز میں بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیہ دیا، اس تقریب میں بارسلونا تنظیم کے ایگزیکٹو ممبران محمد نواز کیانی، ظل حسن قادری، حاجی زاہد اختر، نوید احمد اندلسی، محمد نواز قادری، حاجی محمد نذیر اداسی، محمد نواز قادری، بلال یوسف مصطفوی، حاجی محمد افضل قادری اور چوہدری پرویز اختر اور خصوصی دعوت پر راحیل اکرم ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری نے کہا کہ منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے پلیٹ فارم سے قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مختلف ثقافتوں کے افراد کے مابین ڈائیلاگ کو فروغ دینے کے لیے محمد اقبال چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں اقوام متحدہ (UNO) میں مشاورتی حیثیت کی حامل بین الاقوامی تنظیم عالمی امن فیڈریشن Universal Peace Federation کی طرف سے سفیرِامن Ambassador of Peace کا خطاب دیا جانا منہاج القرآن سپین کے تمام ممبران وعہدیداران اور سپین کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے انتہائی فخر اور مسرت کی بات ہے۔ اس موقع پر تمام ایگزیکٹو ممبران نے سفیرامن کا خطاب ملنے پر محمد اقبال چوہدری کو خصوصی مبارک باد دی۔

منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیدران نے محمد عثمان قادری کو منہاج یونیورسٹی (لاہور) میں کامیابی سے تعلیم حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ جیسی عظیم مادرِ علمی سے خوب محنت و لگن سے تعلیم مکمل کرنے کی تلقین کی۔

DSC09636.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC09630.JPG

DSC09638.JPG

DSC09640.JPG

پیر سید معین الحق گیلانی (گولڑہ شریف) کی طرف سے 2لاکھ افراد کے قیام و طعام کی پیش کش قابل تحسین ہے

پاکستان بھر کے مشائخ عظام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے کال پر 23 دسمبرکو مینار پاکستان کے تاریخی عوامی اجتماع میں شرکت کے ذریعے اور 14جنوری کے عوامی مارچ میں مکمل تعاون کا اعلان کرکے اپنے بزرگوں کی سنت کو تازہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمدا قبال چوہدری نے گزشتہ روز نوید احمد اندلسی سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے پیران کرام، علماء کرام اور مشائخ عظام کی طرف سے پاکستان کے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی غیر مشروط حمایت اور اپنے لاکھوں مریدین کے ہمراہ عوامی مارچ میں شرکت کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اولیاء کرام کے فیضان سے ہی قائم ہوا اور اُن کی اولادیں ہی اس مملکت خداداد کی حفاظت کا عظیم فریضہ سر انجام دیں گی۔

انہوں نے گولڑہ شریف کے پیر سید معین الحق گیلانی صاحب کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء میں سے 2 لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظام کی پیش کش کو بھی قابل تحسین اور قابل تقلید عمل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پیران کرام کی طرف سے اس غیر مشروط حمایت کے عمل نے آج سے 70 سال قبل مسلمانانِ ہند کے الگ وطن کے حصول کے سلسلہ میں پیران کرام و مشائخ عظام کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح (رحمۃ اللہ علیہ) کا ساتھ دینے کے جذبہ کی یاد تازہ کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح اُس وقت کے وڈیروں اور بعض نام نہاد مذہبی رہنماؤں نے قائد اعظم محمد علی جناح (رح ) کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی اور حق کو برپا ہونے سے روکنے کے لیے قائد اعظم پر طرح طرح کی تہمتیں لگائی گئیں مگر انھیں منہ کی کھانی پڑی اور مسلمانانِ ہند قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزاد مملکت کے حصول میں کامیاب ہوئے اسی طرح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی بے لوث اور باوقار قیادت ہی اس مملکت خداداد کو چوروں، لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروا سکتی ہے اور اس وطن کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلا سکتی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2 جنوری 2013 کو پیر سید معین الحق گیلانی صاحب (گولڑہ شریف) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات میں انہیں 23 دسمبر کے تاریخی جلسہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ 14 جنوری کے لانگ مارچ کے لیے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور مارچ کے 2 لاکھ شرکاء کے لیے قیام و طعام کی پیش کش بھی کی ہے ۔اس کے علاوہ 3 جنوری 2013 کو پاکستان بھر کے 350 سے زائد مشائخ عظام اور پیران کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری سے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور انھیں لانگ مارچ کے سلسلہ میں اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت کی یقین دھانی کروائی ہے۔

 حاضرین کے لیے ناشتہ اور لنچ کا بھی انتظام ہو گا

23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی عوامی اجتماع کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا ، اس بات کا فیصلہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے 7دسمبر 2012ء کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جبکہ انتظامات کو حتمی شکل 16دسمبر 2012ء کے اجلاس میں دی گئی ، تفصیلات کے مطابق منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروگرام دکھانے کا آغاز صبح 7بجے (بعد نماز فجر ) کیا جائے گا اس دوران صبح 8بجے حاضرین کے لیے ناشتہ جبکہ دن 3بجے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا۔

اس سے قبل حاجی زاہد اختر زاہدی ، محمد نواز قادری اور مرزا زاہد آفتاب بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں

23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ، ریاست بچاؤعوامی اجتماع میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کے عہدیداران کی پاکستان راونگی کا سلسلہ جاری ہے ، 14دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی اور نائب صدر ظل حسن قادری بھی پاکستان روانہ ہو چکے ہیں ۔ روانگی سے قبل بارسلونا ائیر پورٹ پر MQIسپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ سے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ان شاء اللہ 23دسمبر 2012ء کا دن پاکستان میں کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے آغاز کا دن ثابت ہو گا، اس دن مینار پاکستان پر ہونے والا تاریخی عوامی اجتماع یہ ثابت کرے گا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی اس قوم کے حقیقی مسیحا ہیں ۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور مرزا زاہد آفتاب (بالینثیا) بھی مینار پاکستان پر تاریخی عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستان جا چکے ہیں ۔جو کہ تاریخی عوامی اجتماع میں منہاج القرآن سپین کے رفقاء و وابستگان کی نمائندگی کریں گے ۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا ۔

More Articles ...