اس سے قبل حاجی زاہد اختر زاہدی ، محمد نواز قادری اور مرزا زاہد آفتاب بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں

23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ، ریاست بچاؤعوامی اجتماع میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کے عہدیداران کی پاکستان راونگی کا سلسلہ جاری ہے ، 14دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی اور نائب صدر ظل حسن قادری بھی پاکستان روانہ ہو چکے ہیں ۔ روانگی سے قبل بارسلونا ائیر پورٹ پر MQIسپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ سے گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ان شاء اللہ 23دسمبر 2012ء کا دن پاکستان میں کرپٹ نظام انتخاب کے خاتمے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے آغاز کا دن ثابت ہو گا، اس دن مینار پاکستان پر ہونے والا تاریخی عوامی اجتماع یہ ثابت کرے گا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی اس قوم کے حقیقی مسیحا ہیں ۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور مرزا زاہد آفتاب (بالینثیا) بھی مینار پاکستان پر تاریخی عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستان جا چکے ہیں ۔جو کہ تاریخی عوامی اجتماع میں منہاج القرآن سپین کے رفقاء و وابستگان کی نمائندگی کریں گے ۔

واضح رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6بجے ہو گا ۔