منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 30مئی بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کریں گے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری خصوصی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کی تکمیل و افتتاح کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے دورہ سپین سمیت دیگر تنظیمی و دعوتی معاملات پر گفت و شنید کی جائے گی ۔

6مئی کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے افتتاح کے بعد پورے بارسلونا، بادالونا اور کاتالونیا بھر کی پاکستانی کیمونٹی کی طرف منہاج القرآن سپین کو مبارک باد کے پیغامات وصول ہونے کا سلسلہ جا ری ہے ۔ زیر نظر خبر بارسلونا میں قائم پاکستانی سیاسی و سماجی تنظیمات اور ان سے وابستہ شخصیات کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات پر مشتمل ہے۔

بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں کی 26پاکستانی تنظیمات پر مشتمل پاکستان فیڈریشن کے صدر راجہ شعیب ستی نے منہاج القرآن سپین کی دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین کے نام اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ انہیں آج بادالونا میں مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی ہوئی ہے یہ بادالونا کے مسلمانوں کا ایک دیرینہ خواب آج منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے پورا ہو رہا ہے اس موقع پر انہوں نے بادالونا کی پاکستانی تنظیمات ندائے پاکستان اور پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن کا بھی مسجد کے قیام میں تعاون پر شکریہ اداء کیا ، انہوں نے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے یورپ بھر میں مساجد کا جال بچھا دیا ہے یورپ میں جس بڑے شہر میں بھی جائیں وہاں منہاج القرآن کا مرکز موجود ہوتا ہے اور اب سپین میں بھی منہاج القرآن کا یہ چوتھا مرکز قائم ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس کام میں منہاج القرآن کے ساتھ ہیں اور اپنی طرف سے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سرپرست اور بادالونا کے رہائشی آفتاب حسین ابرار نے بھی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تمام انتظامی امور میں منہاج القرآن بادالونا کی ٹیم کے شانہ بشانہ کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج بادالونا کے مسلمانوں کے ایک حسین خواب کی تعبیر کا دن ہے یقیناًاس مسجد کے قیام سے ہماری آنے والی نسل کو صراط مستقیم پر چلنے ، اپنے مذہبی شعائر کی پابندی اور دین کے علم کو سیکھنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔واضح رہے کہ محترم آفتاب حسین ابرار کی عملی معاونت سے بادالونا مسجد کے افتتاح سے پہلے ہی 15روزہ درس قرآن و حدیث کا پروگرام چل رہا تھا اور اسی طرح ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں بھی ان کا بھر پور تعاون شامل ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن کامران برکت نے بارسلونا کے مقامی صحافیوں سے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن بادالونا کی مسجد کے قیام پر مسلمان اور خصوصاً پاکستانی کیمونٹی کو مبارک باد دی ۔



ممتاز کارو باری و سماجی شخصیت چوہدری مظہر اقبا ل وڑائچانوالہ نے منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری سے اپنی گفتگو میں منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کے قیام پر مبارک باد پیش کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب بادالونا کے مسلمانوں کو اپنی عبادت کرنے کے لیے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا ۔ چوہدری مظہر اقبال آف وڑائچانوالہ نے مسجد کے قیام میں بھرپور مالی تعاون فراہم کیا تھا ۔

ممتاز کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت اور پاک پختون اتحاد ایسوسی یشن کے صدر سید ظفر علی شاہ نے بھی مسجد کے قیام پر انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن سپین کو دلی مبارک باد پیش کی، اور کار خیر میں اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ منہاج القرآن کو بادالونا میں بھی مسجد کے قیام کے لیے عملی کوششیں کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ، اب اس مسجد سے قیام سے اس علاقے کے لوگوں کو یقیناًبہت فائدہ ہو گا ۔

ممتاز کاروباری ، سیاسی شخصیت اور ندائے کشمیر کے صدر راجہ مختار احمد سونی نے مسجد کے قیام پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور منہاج القرآن سپین کو دلی مبارک باد پیش کی، اور اس کار خیر میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی، انہوں نے کہا کہ یہ منہاج القرآن سپین کی پوری ٹیم صد بار مبارک باد کی مستحق جنہوں نے انتہائی کم عرصہ میں مسجد کے قیام کو یقینی بنایا ۔

ممتاز کاروباری شخصیت اور پاک پنجاب کاتالان کے سابقہ صدر چوہدری قیصر محمود نت نے بھی مسجد کے قیام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات کو مبارک باد پیش کی ۔ یاد رہے کہ مسجد کے قیام کے لیے ابتدائی کوششوں میں چوہدری قیصر محمود نت کا بھرپور کردار رہا ہے ۔

ان کے علاوہ Espakکاروباری چین کے ڈائریکٹر سعد اللہ خان، پاک فیڈریشن کے ڈپٹی سپیکر ذوالفقار علی حشمت (المعروف بابا علی)، گجر فورم سپین کے صدر چوہدری اقبال گجر، ندائے پاکستان کے جنرل سیکریٹری محمد حلیم بٹ، پاک فیڈریشن سپین کے سابقہ صدر فیض اللہ ساہی ، پاک فیڈریشن کے نائب صدر طارق حفیظ عباسی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز عباسی اور محمد اکرم گل نے بھی منہاج القرآن بارسلونا کے صدر حاجی مظہر حسین، سرپرست محمد نواز کیانی ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری کے نام اپنے اپنے پیغامات میں مسجد کے قیام پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور اس مقدس کام میں اپنے بھرپور عملی تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

 

 

افتتاحی تقریب کی تصاویر

6مئی کو منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے افتتاح کے بعد پورے بارسلونا، بادالونا اور کاتالونیا بھر کی پاکستانی کیمونٹی کی طرف منہاج القرآن سپین کو مبارک باد کے پیغامات وصول ہونے کا سلسلہ جا ری ہے ۔ زیر نظر خبر بارسلونا میں پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات پر مشتمل ہے۔

بارسلونا کے صحافیوں کی تنظیم پاک پریس کلب سپین کے چیئر مین اور مشہور آن لائن اخبار ڈیلی میزبان کے چیف ایڈیٹر حافظ عبد الرزاق صادق نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے اپنی ملاقات میں منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کے قیام اور افتتاح پر خصوصی مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے بادالونا میں بسنے والی مسلمان کیمونٹی مسجد کی کمی وجہ سے بڑے اضطراب کا شکار تھی جیسے جیسے فیملیز کی آمد میں اضافہ ہو رہا تھا نئے آنے والے بچے بھی مسجد و مدرسے کے بارے میں جب اپنے والدین سے سوال کرتے تھے تو والدین کے پاس بچوں کے لیے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ہوتا تھا اور اب ان شاء اللہ مسلمانوں کی مذہبی اور روحانی تربیت کا ایک بہترین دروازہ کھلا ہے اور اہل بادالونا خوش نصیب ہیں جن کو علامہ عبد الرشید شریفی جیسے مستند عالم دین کی خدمات حاصل ہیں ۔
یاد رہے کہ مسجد کی اجازت کے حصول میں حافظ عبد الرزاق صادق کا کردار انتہائی مثبت رہا ہے انہوں نے سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے ممبر کی حیثیت سے بھی بلدیہ بادالونا میں بر سر اقتدار سوشلسٹ ناظم اور ممبران کو حتی الوسع دباؤ ڈال کر اس کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کیا ۔

پاک پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ، بارسلونا سپین کے سینئر صحافی اور ہفت روزہ ہم وطن کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل نے بھی محمد اقبال چوہدری سے اپنی ملاقات میں منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے قیام پر منہاج القرآن بارسلونا اورمنہاج القرآن بادالونا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ ایک مستحسن کام ہے ، مسجد کے قیام سے نئی نسل کی تربیت ہو گی اور بادالونا میں رہائش پذیر فیملیز بھی اس سے استفادہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ہفت روزہ ہم وطن ہمیشہ سے منہاج القرآن بارسلونا سے تعاون کرتا آیا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

معروف آن لائن اخبار Paknews.esکے چیف ایڈیٹر شفت علی رضاء نے نوید احمد اندلسی سے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج سے 15سال قبل علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے سپین میں منہاج القرآن کی بنیاد رکھی، اس وقت وہ فرد واحد کی سوچ اور کام تھا اورآج منہاج القرآن سپین جس مقام پر ہے اس میں سب کی کاوشیں شامل ہیں ، انہوں نے 1995میں سپین میں منہاج القرآن کی بنیاد رکھی گئی جس میں لوگ ملتے گئے اورکارواں بنتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بادالونا میں منہاج القرآن کے مرکز کا قیام ایک خوش آئند بات ہے جو کہ بادالونا کی پاکستانی کیمونٹی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہو گی ،اس کو نہ صرف پاکستانی اور مسلمان کیمونٹی کے افراد اپنی روز مرہ کے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکیں گے بلکہ خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں بھی اہم کردار اداء کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاک نیوز نے اپنے قیام سے اب تک منہاج القرآن سپین کو خصوصی کوریج دی ہے اور یہ تعاون آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا ، کیونکہ منہاج القرآن امت مسلمہ اور پوری دنیا کے لیے ایک مثبت فکر لے کر چل رہی ہے ۔

بارسلونا سپین کے دیگر پاکستانی صحافیوں گجرات لنک کے شوکت اسلام چوہان، ریڈیو پاک سلونا کے ڈائریکٹر راجہ شفیق الرحمان ، پاک پریس کلب کے صدرغفور قریشی ، کشمیر ویو کے چیف ایڈیٹر حق نواز چوہدری، ہم وطن اخبار کے ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نذیر ساحل ، ممتاز کالم نگار ظفر اقبال حسن اور آن لائن اخبار ڈیلی انصاف کے چیف ایڈیٹر ممتاز منیر سہوترہ نے بھی اپنے پیغامات میں مسجد منہاج القرآن بادالونا کے کھلنے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور اس مقدس کام کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے تعاون کرنے والے بادالونا کی عوام اور منہاج القرآن بادالونا کی ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی ۔

 

 

6مئی بروز جمعرات شام 7بجے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بادالونا کی مقامی اور پاکستانی کیمونٹی ،سرکاری عہدیداران، مقامی و پاکستانی سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیمات کے نمائندگان کے علاوہ مختلف اخبارات و ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

   مہمانانِ خصوصی

« علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری(سفیر یورپ تحریک منہاج القرآن) « Montserrat Coll(ڈائریکٹر جنرل مذھبی امور حکومت کاتالونیا)
« محمد شعیب (کاتالان پارلیمنٹ میں مسلمان ممبر) « راجہ محمد شعیب ستی(صدر پاکستان فیڈریشن سپین)
« Josep Pera (کونسلر بلدیہ بادالونا) «(رہنما یونیسکو کاتالونیا) Fransesc Torredeflot

دیگر پاکستانی مہمانوں میں جاوید مغل (ڈائریکٹر ہم وطن )، حافظ عبد الرزاق صادق (چیئر مین پاک پریس کلب)، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، ذوالفقار علی حشمت، فیض اللہ ساہی، مہر قمر علی، آفتاب احمد و دیگر جبکہ مقامی مہمانوں میں سوچلسٹ پارٹی کے ناظم تنظیمات Josep Maria Sala، بادالونا کی مقامی سماجی تنظیمات کے صدور، ہمسائیوں کی انجمن کے صدر، بارسلونا بلدیہ کے مذھبی امور کے نمائندے مصطفی، بلدیہ بادالونا کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران شامل تھے ۔ منہاج القرآن سپین بارسلونا ، منہاج یوتھ لیگ سپین اور بادالونا کے تنظیمی عہدیداران نے خوشی و مسرت کے اس تاریخی موقع پر بھرپور شرکت کی ۔

افتتاح کے لیے سب سے پہلے 2نوافل تحیۃ المسجد اداء کیے گئے جس کے بعد سفیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری، حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل مذھبی امور مونتسرات کول، بلدیہ بادالونا کے کونسلر برائے سماجی بہبود جوزیپ پیر، امیر منہاج القرآن بارسلوناعلامہ عبد الرشید شریفی اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نوید احمد اندلسی نے دیگر شرکاء کی موجودگی میں فیتا کاٹ کر مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے بعد حصول برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب کے اگلے حصے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی (امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا)نے حاصل کی جس کے بعد محمد عثمان (ممبر منہاج یوتھ لیگ سپین) نے آقاء دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض صدر مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے سر انجام دیے ۔

مہمانوں کو دعوت گفتگو د ی گئی ، علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے مساجد و دینی مراکز کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے مساجد قائم کرنا ضروری ہے اس کے علاوہ انہوں نے آقاء دوجہاں ﷺ سے پہلے انبیاء کے ادوار میں بھی مساجد کی تاریخی و مذہبی حیثیت بیان کی ، انہوں نے کہا کہ کائنات میں سب سے پہلے فرشتوں نے اللہ تعالیٰ کا گھر تعمیر کیا، اس کے بعد اس سلسلہ کو حضرت آدم ؑ ، حضرت نوح ؑ ، حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت سلیمان ؑ نے جاری رکھا، انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی رو سے وہی لوگ مساجد کو تعمیر و آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ۔

تقریب کے اگلے مقرر بادالونا بلدیہ کے کونسلر برائے سماجی امور Josep Peraنے اپنی گفتگو میں مسجد کی تعمیر اور افتتاح پر بادالونا میں رہنے والے پاکستانیوں کی خصوصی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ بادالونا کے مسلمانوں کا حق تھا جو ان کو دیا گیا، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کی جانب سے مخالفت پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے تاہم قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے، بادالونا کی مسجد کی تعمیر کے لیے منہاج القرآن انتظامیہ نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں اس لیے ان کو اجازت نامہ دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا جس طرح ہم (بلدیہ) آپ کو حقوق دیتے ہیں اسی طرح آپ سے فرائض مانگتے ہیں ۔

پاکستان فیڈریشن کے صدر راجہ شعیب ستی نے کہا کہ آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے بادالونا کے مسلمان اب نماز پنجگانہ اپنی مسجد میں ادا کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام قوانین کا احترام کرتے ہوئے کسی کو شکایت کا موقع نہ دیں ، اس موقع پر انہوں نے بادالونا کی تنظیمات کو مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں منہاج القرآن کا ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے یورپ بھر میں مساجد کا جال بچھا دیا ہے انہوں نے فیڈریشن کی جانب سے منہاج القرآن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

مقامی ہمسائیوں کی تنظیم کے صدر Angelنے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم مسلمانوں کو بادالونا میں خوش آمدید کہتے ہیں اور مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسجد کے قیام مخالفت ابھی بھی جاری ہے تاہم اگر ہم مل جل کر کام کریں تو آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

کاتالان پارلیمنٹ کے مسلمان ممبر محمد شعیب نے بھی منہاج القرآن کو مسجد کی تعمیر مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور بتایا کہ مسلمانوں کو قانون کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں جو دیگر اقوام کو ہیں، اس لیے ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے بادالونا کے مسلمانوں سے مقامی قوانین کے احترام کی اپیل کی ۔

بادالونا کی تنظیم (بادالونا سب کا ہے ) کی نمائندہ Maria Doloresنے اپنی گفتگو میں بتایا کہ جیسا کہ ان کی تنظیم کے نام سے ظاہر ہوتا ہے وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بادالونا میں رہنے والے تمام لوگوں کو ایک جیسے حقوق ملنے چاہئیں کیونکہ بادالونا سب کا ہے ، انہوں نے مسلمانوں کا مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر مبارک باد دی ۔

 

یونیسکو کاتالونیا کے سربراہ Fransescنے کہا کہ کسی بھی مذھب کی عبادت گاہ کے قیام میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ عبادت گاہیں انسان کے ذہن میں امن و سکون قائم کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں اور جن لوگوں کے ذہن میں امن ہو وہی باہر امن قائم کر سکتے ہی اس کے برعکس جو لوگ ذہنی طور پر منتشر ہوں وہ کبھی بھی امن قائم نہیں کر سکتے، انہوں نے منہاج القرآن بادالونا کی مسجد کے قیام پر تمام شرکاء کو مبارک باد دی ۔

تقریب کی آخر مقررہ کاتالونیا حکومت کی ڈائریکٹر جنرل مذھبی امور Montserrat Collنے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 10سال سے زیادہ عرصہ اس بات کا شاہد ہے کہ منہاج القرآن نئے آنے والوں اور مقامی شہریوں کے مابین رابطے کا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے ، انہوں نے باقی مقررین کی باتوں سے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کاتالان حکومت کی جانب سے اپنی تمام ممکن حمایت کی یقین دھانی کرائی۔

|

سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کی تعمیر کے دوران تعاون پر بادالونا کی تمام پاکستانی تنظیمات اور نمائندہ شخصیات کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ آج مسجد کا افتتاح تمام لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے ۔ انہوں مقامی پاکستانی ذرائع ابلاغ (میڈیا) ادارہ ہم وطن، ڈیلی میزبان، پاک نیوز، پاسبان ، دیس پردیس کا بالخصوص شکریہ اداء کیا جنہوں نے ہمیشہ منہاج القرآن سپین کی سرگرمیوں کو بلا معاوضہ خصوصی کوریج دی ۔انہوں نے بتایا کہ آج سے مسجد میں نماز پنچگانہ کی ادائیگی شروع ہو جائے گی اور ان شاء اللہ جلد ہی مسجد میں دیگر سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا جن میں خواتین اور بچوں کی دینی تعلیم، مقامی زبان کاتالان اور ہسپانوی زبان کی کلاسز شامل ہیں، انہوں نے اہل محلہ سے ان تمام سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ۔

تقاریر کے بعد مسجد کے سامنے (گلی میں ) میزلگا کر پاکستانی مٹھائیوں ، سموسوں ، پکوڑوں اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور اس طرح یہ یاد گار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

   

مزید تصاویر

محفل گیارہویں شریف میں درس قرآن اور یوتھ لیگ کی تربیتی نشست میں خطاب کیا ۔

تمام تصاویر

استقبال :30جنوری بروز ہفتہ علامہ اقبال اعظم منہاجین بذریعہ ٹرین پیرس (فرانس) سے بارسلونا( سپین) پہنچے تو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان استقبال کیا ، اس موقعہ پر صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد ، امام حافظ محمد عابد، امام حافظ عبد الرزاق اور یوتھ لیگ کے محمد عثمان موجود تھے ۔


یوتھ لیگ سے خطاب :ہفتہ کے دن بعد از نماز عصر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ہمراہ بارسلونا شہر کے اہم اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا ، وزٹ کے اختتام پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج یوتھ لیگ کی ہفتہ وار تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں علامہ اقبال اعظم منہاجین نے خصوصی تربیتی گفتگو کی ۔ انہوں نے نوجوانوں سے موجودہ دور میں تحریک منہاج القرآن کی اہمیت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے روحانی مقام کے موضوعات پر خطاب کیااور آخر میں نوجوانوں کے دینی و سماجی سوالات کے سیر حاصل جوابات دیے ۔
علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے منہاج یوتھ لیگ کو آغوش کے پراجیکٹ کے بارے تفصیلی معلومات دیں اور کہا کہ اب چونکہ آغوش کا لٹریچر تمام ملکی و ذیلی تنظیمات تک پہنچ گیا ہے اور اس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، اب ضرورت ا س بات کی ہے کہ اس لٹریچر کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے، اس سلسلے میں انہوں نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر و سیکریٹری کو آغوش کا کتابچہ ہسپانوی زبان میں تیار کرنے کی ہدایت دی ۔

انٹرویو پاک نیوز Paknews.es: 31جنوری بروز اتوار آن لائن پاکستانی اخبار پاک نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اعظم منہاجین کا انٹرویو لیا۔

ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں درس قرآن:31جنوری بروز اتوار منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین کا خصوصی خطاب ہوا۔دوران خطاب انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر انتظام لاہور میں آغوش کے منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، 500یتیم بچوں کی کفالت کے اس پراجیکٹ کی تعمیر پر 30کروڑ سے زائد خرچہ آئے گا جس کے لیے تمام فنڈنگ یورپین ممالک میں رہنے والے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور دیگر مخیر حضرات سے کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یتیم کی کفالت کے بارے احادیث نبوی ﷺ کے حوالہ جات دیے ۔

ایگزیکٹو کونسل سے میٹنگ :31جنوری بروز اتوار کو علامہ اقبال اعظم منہاجین نے منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ سے خصوصی میٹنگ کی جس میں انہوں نے منہاج القرآن سپین کے ذمہ آغوش فنڈ کے ٹارگٹ اور اس کی تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تمام عہدیداران کو مکمل شدہ ٹارگٹ پر مبارک باد پیش کی۔

عشائیہ :31جنوری بروز اتوارکی رات منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس عاملہ نے علامہ اقبال اعظم کے اعزاز میں ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا پر عشائیہ دیا ۔






More Articles ...