منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سنیئر نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی سپین کے 1 ماہ کے دعوتی و تربیتی دورہ پر جمعرات28 فروری کو بارسلونا پہنچے تو ائیر پورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کے ذمہ داران اور منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے (امیر )علامہ عبد الرشیدشریفی، (سرپرست )محمد نوا ز کیانی، ( صدر) حاجی مظہر حسین، (سیکریٹری جنرل) نوید احمدکے علاوہ( ناظمِ ممبر شپ )حاجی محمد نذیر اداسی، (ناظم مالیات )ارشد محمود، (ڈرائیور)غفران اعظم کیانی، (ناظم نشرو اشاعت )محمد ارشد نوازاور (ممبر یوتھ لیگ )محمد ذیشان موجود تھے ۔مرکزی نظامت دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم جیسے ہی بارسلونا ائیر پورٹ سے باہر نکلے تو میزبان تنظیم کی طرف سے علامہ عبد الرشید شریفی نے ان کو پھول پیش کر کے ان استقبال کیا ۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی سپین میں اپنے قیام کے دوران گزشتہ ماہ علامہ محمد ادریس راناکی آمد پر آغاز کردہ دروسِ قرآن کو بھی جاری رکھیں گے اور بارسلونا کے علاوہ سپین کے دیگر شہروں میں محافلِ میلاد سے بھی خطاب فرمائیں گے ان میں بادالونا، سانتا کولوما، تورتوسا، سابادیل، تیراسا، گاندیا ، ولینسیا، لوگرونیو، برگوس، ویتوریا، میڈرڈ، لیناریس، آرگاندا اور قرطبہ شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام میلاد النبی کا مرکزی پروگرام 30 مارچ بروز اتوار کو اسپورٹس ہال Raval میں ہی ہو گا ۔