منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے ، رمضان المبارک 2009ء کے اوقات سحری و افطاری پر مبنی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ، ابتدائی طور پر کیلنڈر کی 5000 کاپیاں بارسلونا اور بادالونا میں تقسیم کی گئی ہیں ۔ اس کیلنڈر میں سحری و افطاری کے علاوہ نماز پنچگانہ کے اوقات بھی شامل ہیں اس کے علاوہ اس میں بارسلونا شہر کے علاوہ دیگر مشہور شہروں کے اوقات کا فرق بھی بتایا گیا ہے۔


ہائی کوالٹی PDF فائل ڈاؤنلوڈ کیجیے ۔
RAMADHAN CALENDER

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 2 اگست بروز اتوار کو شام 7 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (بڑی مسجد) میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں یوم آزادی پاکستان 14 اگست ، رمضان المبارک اور عید الفطر کے بارے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اور ان تمام امور کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

حسب سابق اس رمضان میں بھی منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام بارسلونا میں 3 مقامات پر نماز تراویح ادا کی جائے گی اس سلسلے میں حافظ و سامع حضرات کا تعین بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کی دونوں اور بادالونا کی مسجد میں افطاری کرانے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔مجلس شوریٰ کے اس سہ ماہی اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے زیر اہتمام اٹلی میں ہونے والے تربیتی کیمپ کے بارے بھی بتایا جائے گا ۔

عوام الناس کی طرف آنے والی تجاویزکی روشنی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 جولائی سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا(المعروف بڑی مسجد) میں بھی 2 جماعتیں ہوا کریں گی۔ نماز جمعہ کی پہلی جماعت 2:10 پر اور دوسری جماعت 3:00 بجے ہو گی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے 3 جولائی کو نماز جمعہ کے اجتماع میں اعلان کیا کہ آئندہ جمعۃ المبارک سے 2:10 پر پہلی جماعت ادا کی جائے گی اور 3:00 بجے دوسری جماعت ادا کی جائے گی ۔ پہلی جماعت سے قبل خطاب نہیں ہوا کرے گا جبکہ دوسری جماعت سے پہلے 30 منٹ کا خطاب ہو گا ۔ جو افراد پہلی جماعت میں نماز ادا کریں گے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فرض نماز کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد مسجد خالی کریں تاکہ دوسری جماعت کے لیے افراد مسجد میں داخل ہونا شروع ہو سکیں ۔ عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر پہلی جماعت کے وقت سے پہلے ہی مسجد میں جگہ مکمل ہو جاتی ہے تو وہ دوسری جماعت کے لیے مسجد کے دروازے کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے قریبی Plazas (کھلی جگہ) پر انتظار کر لیں اور اگر ہو سکے تو 2:30 پر ہی مسجد میں آئیں۔ نئے شیڈول کے مطابق پہلی جماعت (بغیر خطاب کے) حافظ محمد مسعود صاحب اور دوسری جماعت (خطاب کے ساتھ ) حافظ محمد عابد نقشبندی کروایا کریں گے۔

اس سے قبل منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد میں نماز جمعہ کی صرف ایک جماعت ہوتی تھی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ نماز سے محروم رہ جاتے تھے (بالخصوص وہ افراد جنہوں نے دن کو کام کے لیے جانا ہوتا تھا اور مقامی طلبہ جن کو سکول سے لیٹ چھٹی ہوتی تھی )اور ان کو نماز کی ادائیگی کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کی دوسری مسجد یا دیگر مقامی مساجد میں جانا پڑتا تھا ۔بارسلونا میں پاکستانی قونصلیٹ کے عملے ، مقامی پاکستانی تنظیمات اور عوام الناس کی طرف سے منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ نئے شیڈول کے اعلان کے بعد نماز جمعہ کے لیے آنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کی دوسری مسجد (جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا یا پرانی مسجد) اور منہاج القرآن بادالونا میں نماز جمعہ کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لہٰذا وہاں پرانے اوقات کے مطابق ہی نماز جمعہ کی ادا ئیگی جاری رہے گی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکز ی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 2 روزہ تنظیمی دورہ پر 14جون بروز اتوار کو بارسلونا پہنچیں گے، بارسلونا میں اپنے قیام کے دوران وہ منہاج القرآن بارسلونا کے رفقاءو وابستگان سے ملاقاتوں کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ ، مجلس عاملہ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اس دورہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ (سیکریٹری جنرل) کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے سینئرنائب صدر محمد نعیم چوہدری بھی ہونگے جبکہ سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین پہلے ہی بارسلونا تشریف لا چکے ہیں ۔ اس سے پہلے منہاج القرآن کے مذکورہ قائدین یورپ کے دیگر ممالک کا دورہ کا چکے ہیں جن میں فرانس،ہالینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریا، یونان اور اٹلی شامل ہیں ۔ بارسلونا کے بعد قائدین سپین کے شمال مغربی شہر لوگرونیو کا بھی دورہ کریں گے ۔ ان دورہ جات کا بنیادی مقصد منہاج القرآن کی یورپین تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔مرکزی و یورپی قائدین اس دورہ کے آخری مرحلہ میں سپین کے تاریخی مقامات قرطبہ و غرناطہ کا دورہ بھی کریں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد) میں 13 جون بروز ہفتہ کو منعقد ہو گی ، محفل میں منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل اور منہاج القرآن فرانس سے سابق امیر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم منہاجین خطاب کریں گے ۔

محفل کا آغاز بعد نماز عصر شام 7 بجے ہوگا ترتیب اس طرح ہو گی تلاوت قرآن کریم، نعت رسول مقبول(ص) ، خطاب ، درود و سلام ، نماز مغرب ، محفل ذکرالٰہی ، دعا ، تبرک۔تمام اہل اسلام کو محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ محفل میں علامہ اقبال اعظم منہاجین منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تحت مرکز لاہور پر قائم کیے گئے 500 یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کے بارے بھی معلومات دیں گے ۔


More Articles ...