عالمی سفیر امن ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی61ویں سالگرہ کے موقع پر 19فروری بروز اتوار (بعد نماز عشاء) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت، طرطوسہ اور کاتالونیا(سپین) کے دیگر شہروں سے تحریک منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور عہدیداران کے علاوہ دیگر دینی، سماجی و فلاحی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی کریں گے ۔


تقریب میں مقررین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور منہاج نعت کونسل بارسلونا کے نوجوان تحریکی ترانے پیش کریں گے ۔ بانی تحریک کی 61ویں سالگرہ کی مناسبت سے 61پونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا اور ان کی صحت اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی ۔


علامہ صادق قریشی (برطانیہ) خطاب اور لارڈ نذیر احمد خصوصی شرکت کریں گے
قرعہ اندازی کے ذریعے 2شرکاء کو عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے

بارسلونا، سپین میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام 5فروری 2012کو شام بجے Museu Maritimمیں ہو گا ۔اس سلسلے میں منہاج القرآن بارسلونا نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

پروگرام میں منہاج القرآن لندن کے ڈائریکٹر علامہ صادق قریشی (منہاجین الازہری) خصوصی خطاب کریں گے ، لارڈ نذیر احمد (ممبر ہاؤس آف لارڈز، برطانیہ) بھی خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاہ مہمانانِ خصوصی میں منہاج القرآن بارسلونا ، بادالونا اور اوسپتالیت کے رہنماؤں میں سے محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشید شریفی،نوید احمد اندلسی، مرزا نواز جرال، ارشد محمود، حاجی زاہد اختر، محمد عنصر،ظل حسن قادری، پاکستانی کیمونٹی بارسلونا کے رہنماؤں میں سے قونصل جنرل برائے بارسلونا مسعود خان راجا ، سید شکیل شاہ، راجہ شعیب ستی، طارق حفیظ عباسی، حافظ عبد الرزاق صادق، جاوید مغل، خالد شہباز چوہان اور دیگر شامل ہونگے۔

محفل کا آغاز 4:45بجے جبکہ اختتام 7:45پر ہو گا ۔ بارسلونا اور گرد و نواح سے سینکڑوں عشاق اور نعت خوان شرکت کریں گے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام اہل اسلام کو اس عظیم الشان محفل میں شرکت کی دعوتِ عام دی گئی ہے ۔خواتین کے لیے شرکت کا باپردہ انتظام ہو گا ۔ محفل کے اختتامی حصہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2افراد کو عمرہ ٹکٹ بھی دیے جائیں گے اور ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


مقابلہ حُسن قرات و حُسن نعت میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے

بارگاہ ایزدی میں سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ سال کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جائے گی

31دسمبر 2011کی رات بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی نئے سال 2012کا آغاز منفرد طریقے سے کرے گی جس کے تحت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل حسن نعت و حسن قرات کا انعقاد کیا جائے گا ، محفل میں حسن قرات کا ایک مقابلہ جبکہ حسن نعت کے دو مقابلے ہونگے ، پہلا مقابلہ سولہ سال سے کم عمر اور دوسرا سولہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے درمیان ہو گا۔

محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد ہو گا۔بارسلونا کے معروف قراء حضرات اپنے اپنے انداز میں تلاوت اور ثناء خوانان نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے اس کے علاوہ اس دفعہ سیف الملوک پڑھنے والے بھی محفل میں حصہ لیں گے اور امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی شانِ رسالت مآب ﷺ پر خطاب بھی کریں گے ۔ رات 12بجے نئے سال کے آغاز درود و سلام کے ساتھ کیا جائے گا اور محفل میں ہونے والے مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان رات 12:15پر کیا جائے گا جس کے بعد نماز تسبیح اداء کی جائے گی، خصوصی دعا ہو گی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا اور گرد و نواح کی پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔ یاد رہے کہ نئے سال کی رات پبلک ٹرانسپورٹ (میٹرو اور بس ) ساری را ت چلتی رہے گی ۔



پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے

ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی سال نو کے آغاز پر 31دسمبر بروز ہفتہ کی رات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام خصوصی محفل کا منعقد کی جائے گی ، اس دفعہ محفل کا عنوان شب التجاء ہو گا جس میں حسن قرات اور حسن نعت کا مقابلہ بھی ہو گا ۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد رات 8بجے ہو گا ۔ نئے سال کی رات کو منانے کے لیے کسی اور جگہ پر جانے کی بجائے یہ محفل ایک بہترین متبادل ہے ۔

محفل میں حسن قرات اور حسن نعت کے مقابلہ میں اول، دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ، مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند حضرات 31دسمبر سے قبل منہاج القرآن بارسلونا کے دفتر میں یا بذریعہ ٹیلیفون 934433295اپنا نام لکھوا سکتے ہیں ۔محفل میں نماز تسبیح کا اہتمام ہو گا اور آخر پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ، شرکت کی دعوت عام ہے ۔



منہاج مصالحتی کونسل سپین کے زیرِ اہتمام 22دسمبر بروز جمعرات شام 6بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مقامی سپانش کیمونٹی اور علاقائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تنظیمی عہدیداران کو بتایا کہ تقریب میں مقامی و پاکستانی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی کے علاوہ سرکاری عہدیداران بھی شرکت کریں گے جن میں سپین کے خود مختار علاقہ کاتالونیا کی موجودہ گورنر Montserrat Garcia ، کاتالونیا کے سابق گورنر Joan Rangel، حکومتِ کاتالونیا کے ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امور Xavier Puigdollers، بارسلونا کے سابق ڈپٹی مئیرCarles Marti، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ Unescoکاتالونیا کے ڈائریکٹر Francesc Torradeflotاور دیگر مہمان شامل ہیں ۔


More Articles ...