بارسلونا(سپین) میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جس میں نمازِ عید کی 2جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے پہلی جماعت 8:30بجے جبکہ دوسری جماعت 9:15بجے ہو گی ۔گزشتہ سالوں کی طرح اس اجتماع میں مقامی اور علاقائی حکومت کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور مسلمانوں کو ان کے عظیم تہوار پر مبارک باد دیں گے ۔
نمازِ عید کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں انتظامی کمیٹی، سیکورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں ۔
نمازِعید کی ادائیگی کے لیے بیرون بارسلونا سے آنے والے افراد سمندری عجائب گھر (موزے اُو ماری تیم) میں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 3استعمال کریں اور Drassanesکے اسٹاپ پر اتریں ۔
میوزیم کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر میں بھی نماز عید کی 3جماعتیں ہونگی جہاں پہلی 8:15بجے، دوسری 9:00بجے اور تیسری 9:30بجے ہو گی۔