اسپورٹس ہال میں پہلی نماز 8:30بجے، دوسری نماز 9:15بجے اور تیسری نماز 10:00بجے اداء کی جائے گی

ہسپانوی محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق عید کی صبح موسم سرد ہو گا اوربارش بھی ہو گی

مشرق وسطیٰ ، امریکہ اور یورپین ممالک کی طرح سپین میں بھی عید الاضحی 26اکتوبر 2012بروز جمعۃ المبارک کو منائی جائے گی ، کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Ravalمیں منعقد ہو گا جہاں ہمیشہ کی طرح 3جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے ، منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ہال میں پہلی جماعت 8:30بجے، دوسری جماعت 9:15بجے اور تیسری جماعت 10:00بجے اداء ہو گی جو کہ بالترتیب قاری عبد الرزاق نقشبندی، علامہ خان محمد چشتی اور حافظ محمد عمران کی اقتداء میں اداء کی جائیں گی ۔

اسپورٹس ہال کے ساتھ ساتھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (المعروف بڑی مسجد) میں بھی عید الاضحی کی 3جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ 8:30بجے،9:00بجے اور 9:30بجے اداء کی جائیں گی ۔ اسی طرح منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت Hospitaletمیں بھی عید کی 3جماعتیں ہونگی اوربادالونا Badalonaمیں عید کی جماعت وسیع گراؤنڈ میں اداء کی جائے گی جہاں 9:00 بجے ہزاروں افراد ایک ہی جماعت میں نماز عید اداء کریں گے۔

ہسپانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 26اکتوبر کی صبح بارسلونا اور گرد و نواح کے تمام شہروں (بادالونا، اوسپتالیت، سانتا کولوما، سردانیولا، سابادیژ، تیرراسا)میں موسم سرد ہو گا اور درجہ حرارت 15ڈگری ہو گا جو کہ دن کے وقت بڑھ کر 19ڈگری تک پہنچ جائے گا جبکہ سارا دن بارش کا امکان رہے گا ۔

بارسلونا ، بادالونا اور اوسپتالیت میں نماز عید کے انتظامات کے سلسلہ میں21اکتوبر 2012کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، عید کے موقع پر اسپورٹس ہال کے اندر و باہر سیکورٹی فرائض منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان یوسف بلال کی قیادت میں سر انجام دیں گے ۔اسپورٹس ہال میں وضو کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے نماز عید کی ادائیگی کے لیے آنے والے احباب سے باوضوآنے کی التماس کی گئی ہے ۔