بارسلونا(سپین) میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جہاں نمازِ عید الفطر کی 2جماعتیں کروانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہال 7 بجے کھل جائے گا جس کے بعد عید الفطر کی پہلی جماعت 8 بجے کروائی جائے گی اور دوسری جماعت 45 منٹ بعد ہو گی، نمازیوں کی تعداد کے مطابق مزید جماعتیں بھی کروائی جا سکتی ہیں۔

Museu Maritim کا یہ ہال Rambla Raval سے صرف 5منٹ کے فاصلہ پر مجسمہ کولمبس کے بالکل ساتھ واقع ہے ، بیرون بارسلونا سے آنے والے نمازی یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن نمبر 3استعمال کر کے Drassanesکے سٹاپ پر اتریں ۔ یاد رہے کہ Museu Maritim کا وسیع و عریض ہال 1700 مربع میٹر پر مشتمل ہے جہاں تقریبا 2 ہزار افراد بیک وقت نمازِ عید اداء کر سکتے ہیں، کسی بھی خراب موسمی صورتِ حال سے بچنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال عیدین کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھلی جگہ کی بجائے بند ہال کے حصول کو ترجیح دی جاتی ہے۔