منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف 21اپریل 2013 کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ محمد افضل سعیدی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ) خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا آغاز اتوار کی شام نماز عصر کے بعد (7بجے) ہو گا جس میں تلاوتِ قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مہمان خطیب علامہ افضل سعیدی خصوصی خطاب کریں گے اور اختتام پر لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے محفل میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔