منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 20دسمبر کی رات 9بجے ہو گا جس کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے 30طلباء کو داخلہ دیا جائے گا، یہ کلاس 20مارچ 2013تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام گزشتہ 3سال سے سہ ماہی سپانش کورس کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بالکل مفت ہے اور سپانش زبان اردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے، قوائدو ضوابط کے مطابق پیر تا جمعہ کو رات 9 بجے تا 11بجے کلاس ہوتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔ کلاس میں اوقات کار کی سختی سے پابندی کروائی جاتی ہے اور سوائے انتہائی ایمرجنسی کے چھٹی کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔