بارگاہ ایزدی میں سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ سال کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جائے گی

گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی 31دسمبر 2012کی رات بارسلونا، سپین کی پاکستانی کیمونٹی نئے سال 2013کا آغاز منفرد طریقے سے کرے گی جس کے تحت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف، محفل قرات و محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے فوراً بعد ہو گا۔بارسلونا کے معروف قراء حضرات اپنے اپنے انداز میں تلاوت اور ثناء خوانان نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے اس کے علاوہ اس دفعہ سیف الملوک پڑھنے والے بھی محفل میں حصہ لیں گے۔ رات 12بجے نئے سال کے آغاز درود و سلام کے ساتھ کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل نماز تسبیح بھی اداء کی جائے گی اور اجتماعی دعا میں سابقہ گناہوں کی معافی اور آئندہ سال کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جائے گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے بارسلونا اور گرد و نواح کی پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ یاد رہے کہ نئے سال کی رات پبلک ٹرانسپورٹ (میٹرو اور بس ) ساری را ت چلتی رہے گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے گزشتہ 12سا ل سے سال نو کے موقع پر اس محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔