منہاج القرآ ن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے تحت دوسری سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس جمعہ 28 مارچ کو بادالونا میں Casa Cordova میں ہو گی ، محفل کا آغاز شام 4 بجے ہو گا ، تمام مسلمانوں کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ، محفل کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ بادالونا کی طرف سے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی خطاب فرمائیں گے ۔

Casa Cordoba معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش کے قریب ہی واقع ہے ، یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یہ دوسرا سال ہو گا کہ بادالونا میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

محفل کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج القرآن بادالونا کے نوجوانوں نے اشتہاری مہم شروع کر دی ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام چلنے والے دونوں مراکز جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (C/ Arc del Teatre ) اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد) میں آئندہ جمعۃ المبارک (21 مارچ )کے موقع پر نمازِ جمعہ کی دو جماعتیں ہونگی، اس بات کا فیصلہ منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیم کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ان دنوں سپین میں Semana Santa (مقدس ہفتہ)کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں کی وجہ سے آئندہ جمعہ پر حاضری زیادہ ہوگی اور ایک جماعت میں سب نماز ادا نہیں کر سکیں گے ۔

جامع مسجد منہاج القرآن میں جمعۃ المبارک کی پہلی جماعت (1:45پر)حافظ عبد الرزاق اور دوسری جماعت علامہ خان محمد چشتی (2:15 پر)کروائیں گے جبکہ نئے مرکز میں پہلی جماعت(2:00 بجے) علامہ محمد عابد نقشبندی اور دوسری جماعت (2:30 پر) میاں برکات احمد کرائیں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت بارسلونا میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سب سے بڑی محفل کا انعقاد 30 مارچ بروز اتوار کو شام 4 سے 8 اسپورٹس ہال Raval میں کیا جائے گا ، اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی (نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل ) خطاب فرمائیں گے ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام ہر سال مذکورہ اسپورٹس ہال میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں بارسلونا اور گردو نواح سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم شرکت کرتے ہیں ، منہاج القرآن باسلونا کی طرف سے ہر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دیگر ممالک سے فاضلین کو خطاب کے لیے بلایا جاتاہے اس سے پہلے اس سلسلے میں علامہ خورشید عالم منہاجین(اٹلی)، علامہ حافظ نذیر احمد (ہالینڈ)، علامہ محمد رمضان قادری منہاجین (برطانیہ)، علامہ جنید عالم قادری منہاجین(برطانیہ)، علامہ احمد رضا نقشبندی منہاجین( ہالینڈ)، علامہ اقبال اعظم منہاجین(فرانس) سپین تشریف لا چکے ہیں ۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس موقع حاضرین میں سے کسی ایک خوش قسمت کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے لیے بھی بھیجا جائے گا ۔

9 مارچ بروز اتوار کوبعد نمازِ عصر (5 بجے شام)منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد)میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ایک خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمدنقشبندی خطاب کریں گے ۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی اپنے ایک ماہ کے دعوتی و تربیتی دورہ پر اس وقت بارسلونا سپین میں مقیم ہیں وہ اس دورہ کے دوران سپین بھر میں منہاج القرآن کے رفقاءکنونشنز اور محافلِ میلاد النبی سے خطاب کریں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے جملہ وابستگان اور تمام مسلمانوں کو اس محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

More Articles ...