منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں گزشتہ ماہ (9 جنوری)کو ایک بین المذہبی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلمانوں کی نمائندگی منہاج القرآن بارسلونا کے علامہ عبد الرشید شریفی، محمد اقبال چوہدری ، نویدا صغر اور محمد عدنان نے کی جبکہ دیگر مذاہب میں سے ہندو مت کی طرف سے Bakhti Das، عیسائیت کی طرف سے Jean Botsho اور Victoria، یہودیت کی طرف سے Jai Anguita جبکہ UnescoCat(یونیسکو کتالونیا)کے ڈائریکٹر Fransesc نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں اور مقامی اخبارات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمد اقبال چوہدری نے شرکاءکو اس خصوصی پروگرام کا ایجنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دور میں مذاہب سے دوری اور مادیت پرستی کے پھیلنے کی وجوہات پر گفتگو کرنی ہے اور یہ دیکھتا ہے کہ سارے مذاہب مل کر کیسے ان مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سب شرکاءنے اپنی باری پر اپنے مذہب کے حساب سے مذکورہ موضوع پر اظہارِ خیال کیا ۔
تقریباً 12 بجے چائے کا وقفہ کیا گیا جس کے بعد سوال جواب کا دور شروع ہوا جس میں حاضرین نے اپنے سوالات کیے جن کے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مقررین نے جوابات دیے ۔ ان سوالات میں وجود باریٰ تعالیٰ، انسانیت کے لیے فائدہ مند اور نقصان دہ اشیاء اور مادیت پرستی سر فہرست رہی ۔ اس دوران نمازِ ظہر بھی ادا کی گئی ۔ دن 2:30 پر اس تقریب کا اختتام ہوا ۔